Live Updates

یومِ تکبیر پاکستان کی دفاعی خودمختاری کی علامت ہے، پاکستان، عوام، حکومت اور فوج ایک پیج پر متحد ہیں، شزہ فاطمہ خواجہ

بدھ 28 مئی 2025 17:19

یومِ تکبیر پاکستان کی دفاعی خودمختاری کی علامت ہے، پاکستان، عوام، ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2025ء) وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ یومِ تکبیر پاکستان کی دفاعی خودمختاری کی علامت ہے، پاکستان، عوام، حکومت اور فوج ایک پیج پر متحد ہیں، یومِ تکبیر ہمیں اتحاد، خوداعتمادی اور ترقی کا سبق دیتا ہے۔

(جاری ہے)

یومِ تکبیر پر اپنے خصوصی پیغام میں وفاقی وزیر نے کہا کہ یومِ تکبیر قائدِ جمہوریت میاں نواز شریف کے جرأتمند فیصلے کی یادگار ہے، مسلم لیگ (ن) کی قیادت میں پاکستان نے دنیا کی ساتویں اور اسلامی دنیا کی پہلی ایٹمی طاقت بننے کا اعزاز حاصل کیا۔

انہوں نے کہا کہ ایٹمی صلاحیت نے حالیہ حملے کے باوجود قوم کو سکون اور اعتماد بخشا، یومِ تکبیر قومی سلامتی کے ناقابلِ تسخیر دفاع اور مؤثر ڈیٹرنس کا دن ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا فیصلہ پاکستان کے دفاع کو ناقابلِ شکست بنانے کی بنیاد بنا۔ انہوں نے کہا کہ یومِ تکبیر پاکستان کی دفاعی خودمختاری کی علامت ہے، پاکستان،عوام، حکومت اور فوج ایک پیج پر متحد ہیں، یومِ تکبیر ہمیں اتحاد، خوداعتمادی اور ترقی کا سبق دیتا ہے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات