Live Updates

ئی پاکستان کی تاریخ کا وہ سنہرا دن ہے جب ملک نے ایٹمی قوت بن کر اپنی دفاعی صلاحیت کو ناقابل تسخیر بنا دیا،میر سلیم خان کھوسہ

بدھ 28 مئی 2025 20:00

صحبت پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2025ء)ملک بھر کی طرح صحبت پور میں بھی یوم تکبیر کی مناسبت سے صوبائی وزیر بلوچستان میر سلیم خان کھوسہ کی ہدایت پر کھوسہ ہاؤس سے چیئرمین ضلع کونسل بابے محمد علی کھوسہ ،علی احمد کھوسہ ،عبدالمجید کھوسہ کی قیادت میں ایک شاندار ریلی نکالی گئی ریلی میں علاقے کے معتبرین سیاسی وسماجی شخصیات اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ریلی کے شرکا کے ہاتھوں میں پاکستانی پرچم اور بینرز تھے اور پاکستان زندہ باد پاک فوج زندہ باد کے نعروں سے فضاء گونج اٹھی ریلی کے شرکائ نے کھوسہ ہاؤس سے مین چوک تک پیدل مارچ کیا اور مین چوک پر پہنچ کر جلسہ کی صورت اختیار کرلی اور ریلی کے شرکاء سے چیئرمین ضلع کونسل بابے محمد علی کھوسہ ،علی احمد کھوسہ ،ایڈوکیٹ علی حسن کھوسہ ،عبدالمجید خان کھوسہ ،مسلم لیگ ن کی رہنما محمد حسین گولہ ،محمد اقبال عباسی ،جمیعت علماء اسلام کے رہنما ٹکری عبد الرحمن پرکانی ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 28 مئی پاکستان کی تاریخ کا وہ سنہرا دن ہے جب ملک نے ایٹمی قوت بن کر اپنی دفاعی صلاحیت کو ناقابل تسخیر بنا دیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہ دن ہمیں اس عظیم قیادت کی یاد دلاتا ہے جس نے عالمی دباؤ اور بیرونی طاقتوں کی مخالفت کو پسِ پشت ڈال کر ملکی خودمختاری کو ہر چیز پر مقدم رکھا۔ "یہ صرف ایک دن نہیں بلکہ پاکستان کے عزم، استقلال اور غیرت کا استعارہ ہیانھوں نے وطن سے محبت اور وفاداری کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہم کہ پاکستان کی سلامتی، یکجہتی اور ترقی میں برابر کی شریک ہیں انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا دل، جان اور وفاداری اس وطن کے لیے ہے۔

ہمارا ایٹمی دفاعی نظام نہ صرف ہماری افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کا ثبوت ہے بلکہ یہ ہر پاکستانی خواہ وہ کسی بھی مذہب یا قوم سے تعلق رکھتا ہو کے تحفظ اور آزادی کی ضمانت ہے۔انہوں نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر کی قیادت کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کا وژن پاکستان کی سلامتی، استحکام اور ترقی کے لیے نہایت مؤثر اور قابلِ اعتماد ہے۔ ہم اپنی بہادر مسلح افواج پر فخر کرتے ہیں جنہوں نے ہر آزمائش میں قوم کا سر فخر سے بلند رکھا ہے۔

یومِ تکبیر ہمیں اس امر کا عہد لینے کا دن ہے کہ ہم ملکی دفاع، قومی یکجہتی اور امن کے لیے اپنی تمام توانائیاں وقف کریں۔انھوں نے مزید کیا کہ ہمیں اپنی افواج پاکستان پر فخر ہے پاک فوج جرات و بہادری کی علامت ہیں پاکستان کے خلاف جارحیت کرنے والوں کا انجام عبرتناک ہوگا۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات