حویلیاں، 28 مئی 1998 پاکستان کی تاریخ کا روشن دن ہے، اس دن پاکستان عالم اسلام کی پہلی ایٹمی قوت بنا، سردارکلیم نلوٹھہ

بدھ 28 مئی 2025 20:20

حویلیاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2025ء) مسلم لیگ(ن) یوتھ ہزارہ ڈویژن کے رہنماء سردار کلیم نلوٹھہ نے کہا ہے کہ یوم تکبیر پاکستانی قوم اور افواج پاکستان کےلئےفخر ہے،قائد مسلم لیگ میاں نواز شریف نے ایٹمی دھماکے کرکے ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا، 10 مئی کو مسلم لیگی حکومت اور افواج پاکستان نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا۔

ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ(ن) یوتھ ہزارہ ڈویژن کے رہنماء سردار کلیم نلوٹھہ نے حویلیاں میں یوم تکبیر کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب سےسابق امیدوار تحصیل چیئرمین حویلیاں طلحہ آصف،سردار راشد،ابرار خان،فیض اللہ خان جاوید خان۔ اورنگزیب، شہریار نعیم،سردار سید اکثر،ملک ارشاد اعوان،ملک محسن،ملک فرخ جاوید،نعمان فرید تنولی،ملک عزیر،عباس اشرف،سردار منور،سردار منیر نے بھی خطاب کیا۔

(جاری ہے)

سردار کلیم نلوٹھہ نے کہا کہ 28 مئی 1998 پاکستان کی تاریخ کا روشن دن ہے جب پاکستان عالم اسلام کا پہلا ایٹمی قوت بنا ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت بھی پاکستان مسلم لیگ کی اتحادی حکومت عوام کی فلاح و بہبود کے منشور پر عمل پیرا ہے ۔تقریب میں مسلم لیگ یوتھ ونگ کی طرف سے کیک کاٹا گیا اور قائد مسلم لیگ(ن) میاں نواز شریف،وزیراعظم میاں شہباز شریف،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔