ؓاوستہ محمد میں بھی یومِ تکبیر 28 مئی کو قومی جوش و جذبے اور حب الوطنی کے جذبے کے ساتھ شایانِ شان انداز میں منایا گیا

بدھ 28 مئی 2025 20:55

ًاوستہ محمد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مئی2025ء) ملک بھر کی طرح ضلع استامحمد میں بھی یومِ تکبیر 28 مئی کو قومی جوش و جذبے اور حب الوطنی کے جذبے کے ساتھ شایانِ شان انداز میں منایا گیا۔ یہ دن پاکستان کے ایٹمی طاقت بننے کی یاد تازہ کرتی ہے، جب 1998 میں چاغی کے پہاڑوں میں کامیاب ایٹمی دھماکہ کرکے پاکستان نے دنیا کے سامنے خود کو ایک ناقابل تسخیر دفاعی قوت کے طور پر منوایا یومِ تکبیر کی تقریبات کا آغاز ڈپٹی کمشنر استامحمد عبدالرزاق خجک نے پرچم کشائی سے کیا۔

اس موقع پر قومی ترانہ بجایا گیا اور پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامتی پیش کی اور شہدا وطن کے لیے دعائے مغفرت کی گئی بعدازاں ڈپٹی کمشنر استامحمد عبدالرزاق خجک، سردارزادہ ہارون خان جمالی اور مئیر استامحمد مظفر خان جمالی کی قیادت میں ایک عظیم الشان ریلی نکالی گئی۔

(جاری ہے)

اس ریلی میں اسسٹنٹ کمشنر استامحمد محمد رمضان اشتیاق، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر استامحمد محمد اسماعیل لاشاری، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر امیر علی جمالی، ایم ایس ڈاکٹر عبدالجبار سومرو، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر شاہ بخش پندرانی، تحصیلدار علی گوہر مگسی، محمد ابراہیم پلال سمیت دیگر ضلعی افسران، تعلیمی اداروں کے طلبا، سول سوسائٹی، معزز شہری، اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھرپور شرکت کی۔

ریلی کا مقصد پاکستانی قوم کی ایٹمی صلاحیتوں پر فخر کا اظہار اور ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے والے ہیروز کو خراج تحسین پیش کرنا تھا۔ شرکا نے قومی پرچم اور یومِ تکبیر کے بینرز اٹھا رکھے تھے اور پاکستان زندہ باد اور یوم تکبیر پائندہ باد جیسے فلک شگاف نعرے لگا کر حب الوطنی کا بھرپور اظہار کیا اس پرمسرت دن کے موقع پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین جن میں ڈپٹی کمشنر استامحمد عبدالرزاق خجک سردارزادہ ہارون خان جمالی میئر استامحمد مظفر خان جمالی نے کہا کہ > 28 مئی صرف ایک تاریخ نہیں بلکہ یہ ہماری قومی غیرت، اتحاد اور خودمختاری کا نشان ہے۔

پاک فوج اور پاکستانی سائنسدانوں نے ناممکن کو ممکن بنایا اور دشمن کو واضح پیغام دیا کہ پاکستان کا دفاع ناقابلِ تسخیر ہے۔ 28 مئی 1998 کو پاکستان نے بھارت کے ایٹمی دھماکوں کے جواب میں بلوچستان کے ضلع چاغی میں چھ کامیاب ایٹمی دھماکے کیے۔ ان تجربات نے پاکستان کو اسلامی دنیا کی پہلی اور دنیا کی ساتویں ایٹمی طاقت بنا دیا۔ یوم تکبیر کی تقریبات نے نہ صرف عوام کو ملکی دفاع کی اہمیت کا احساس دلایا بلکہ نوجوان نسل کو وطن سے محبت، خود انحصاری اور سائنسی ترقی کی راہ پر گامزن ہونے کا پیغام بھی دیا ھی.