Live Updates

پاکستان کی ایٹمی طاقت بننے کی گونج آج بھی فضائوں میں زندہ و جاوید ہے، علامہ عبداللہ ناصر رحمانی

بدھ 28 مئی 2025 21:15

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2025ء) پاکستان کی ایٹمی طاقت کے بننے کی گونج پاکستان اور پوری دنیا میں اب بھی بہ آواز بلند سنی جارہی ہے 28مئی1998 کا دن ہمارے لیئے وہ دن ہے جس دن پاکستان دنیاکے نقشے میں اعلا ئے کلمة اللہ اور نعرہ تکبیر فضائوں میں بلند کرکے ایٹمی طاقت کی اصل حقیقت کا استعارہ بن گیا تھا۔ ان خیالات کا اظہار المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر کے سرپرست اعلیٰ اور جمعیت اہل حدیث سندھ کے امیر علامہ عبد ا للہ ناصر رحمانی ، پروفیسر محمد دائودشاکر ، ا لشیخ عبید الرحمن محمدی اور (MIRC) کے مدیر پروفیسر عثمان صفدر ، پروفیسر حماد امین چاولہ، پروفیسر ڈاکٹر فراز الحق، جامعہ ابی بکر الاسلامیہ کے مدیر پروفیسر محمد طاہر آصف ، یونیورسٹی آ ف کراچی کے سینئر پروفیسر فیض الابرار، جامعہ ستاریہ الا سلامیہ کے مدیر پروفیسر محمد سلفی، جامعة الا حسان کے مدیر پروفیسر محمد احسن سلفی سمیت جماعت غرباء اہل حدیث پاکستان کے مرکزی امیر مولانا حافظ عبد الرحمن سلفی نے مشترکہ بیان دیتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ 28 مئی 1998 کو بلوچستان کے پہاڑوں میں چاغی کے مقام پر قوم کے ہیرو اور نیوکلیئر منصوبہ کے بانی ڈاکٹر عبدالقدیر خان ، ذوالفقار علی بھٹو، جنر ل محمد ضیاء الحق(شہید)، محمد خان جونیجو، محترمہ بے نظیر بھٹواور اس وقت کے وزیر اعظم محمد نواز شریف نے پوری دنیا کی ہر قسم کی آفرز کو ٹھکرا کر تاریخ کے نازک ترین موڑ پر آکر نہایت استقلال اور بصیرت افروز مظاہرہ اور فیصلہ کرکے ایٹمی دھماکہ کرکے پاکستان کی دفاعی طاقت کا پوری دنیا میں لوہا منوایااور پاکستان کے دفاعی مشن کو ناقابل تسخیر بنادیا۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر عبدلقدیر خان، ڈاکٹر ثمر مبارک اور ان کی ٹیم کے ممبران کو پاکستان کا ہر فرداوراہلِ حدیث دینی جامعات کے اساتذہ کرام اور لاکھوں دینی شاگردانِ رشید مبارک باد پیش کرتے ہیں جنہوں نے پاکستان کو ایٹمی ملک بنا کر خود کو ایٹمی سائنسدان ہونے کا ثبوت فراہم کیا ہم ان کے لیئے دعا گو ہیں اور اس دن کو ہمیشہ نہایت تزک و احتشام سے اسی طرح مناتے رہینگے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات