Live Updates

مقبوضہ کشمیرمیں فیلڈمارشل عاصم منیر کے پوسٹرز لگ گئے

بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستان کے منہ توڑ جواب پر کشمیریوں کے دل خوش ہیں،پوسٹر

بدھ 28 مئی 2025 23:05

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2025ء)مقبوضہ کشمیر میں 28مئی کو یوم تکبیر کے موقع پر ایک بار پھر پاکستانی پرچم آویزاں کر دئیے گئے۔

(جاری ہے)

مقبوضہ کشمیر میں پاکستانی پرچم، آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور رافیل سمیت دیگر بھارتی جنگی طیاروں کو مار گرانے والے پاکستان کے J-10Cلڑاکا طیارے کی تصاویر کے پوسٹرز بھی لگا دئیے گئے ہیں۔ان پوسٹرز پر لکھا ہے کہ بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستان کے منہ توڑ جواب پر کشمیریوں کے دل خوش ہیں۔ بھارت کی فوجی صلاحیت کا پول کھولنے پر افواج پاکستان کو مبارک باد کی تحریریں بھی ان پوسٹرز پر درج ہیں۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات