Live Updates

جب تک نتائج نہ دیں محنت کا پتہ نہیں چلتا: شاداب خان

بیٹنگ میں ایک اوور اچھا کھیلنے سے مومینٹم ملا، بولنگ میں بہتری لانے کی ضرورت ہے، گفتگو

جمعرات 29 مئی 2025 13:27

جب تک نتائج نہ دیں محنت کا پتہ نہیں چلتا: شاداب خان
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2025ء) بنگلہ دیش ک خلاف کھیلے گئے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کے بہترین کھلاڑی شاداب خان کا کہنا ہے جب تک نتائج نہ دیں محنت کا پتہ نہیں چلتا۔

(جاری ہے)

شاداب خان کا کہنا تھا کہ بیٹنگ میں ایک اوور اچھا کھیلنے سے مومینٹم ملا، بولنگ میں بہتری لانے کی ضرورت ہے، پی ایس ایل میں کافی کچھ سیکھنے کو ملا، امید ہے بولنگ میں مزید بہتری آئے گی۔واضح رہے کہ ٹی 20 سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے مہمان ٹیم بنگلا دیش کو 37 رنز سے شکست دی تھی، پاکستان کی جانب سے حسن نواز نے 22 گیندوں پر 4 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 44 رنز کی جارحانہ اننگ کھیلی، شاداب خان 48، محمد حارث 31، خوشدل شاہ نے 5 رنز بنائے تھے۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات