
مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کا رشتہ ایک بار پھرطے ہوگیا
کیپٹن (ر) صفدر کے بیٹے جنید صفدر کا رشتہ سابق وزیر اعظم اور ن لیگ کے صدر نواز شریف کے عزیزعثمان جاوید کی بیٹی سے طے پایا ہے جو کہ جاوید شفیع کے بیٹے ہیں
فیصل علوی
جمعرات 29 مئی 2025
12:18

(جاری ہے)
یاد رہے کہ اس سے قبل 12اکتوبر2023ء کوبتایا گیا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کی اہلیہ عائشہ سیف کے درمیان طلاق ہوگئی تھی۔
اس بات کی تصدیق خود جنید صفدر نے انسٹاگرام پر ایک سٹوری پوسٹ کرتے ہوئے کی تھی۔ کیپٹن (ر) صفدر کے صاحبزادے جنید صفدر نے اپنی پوسٹ میں لکھا تھاکہ میری طلاق کے حوالے سے چلنے والی خبریں سچ تھیں۔ یہ انتہائی نجی معاملہ ہے اس لئے میری میڈیا سے درخواست ہے کہ ہماری پرائیویسی کا احترام کیا جائے۔مریم نوازکے صاحبزادے جنید صفدر نے مزیدیہ بھی لکھا تھاکہ مجھے امید ہے اس فیصلے سے ہم دونوں کو سکون ملے گا انشاءاللہ اس بارے میں مزید کچھ نہں بولوں گا۔جنید صفدر نے اس موقع پر اپنی سابقہ اہلیہ عائشہ سیف کیلئے نیک تمناوں کا اظہار کیا تھا۔ قبل ازیں 2021 میں جنید صفدر کی شادی سیف الرحمان کی صاحبزادی عائشہ سیف سے شادی ہوئی تھی۔ جنید صفدر کے نکاح کی تقریب اگست 2021 میں لندن کے لینزبرا ہوٹل میں ہوئی تھی جبکہ شادی کی تقریبات دسمبر میں پاکستان میں ہوئی تھیں۔بعدازاںجنید صفدر کی شادی کی دو الگ الگ تقریبات کی ویڈیوز اور تصاویر سامنے آئیں تھیںجس میں جنید صفدر، دلہن عائشہ سیف، مریم نواز، ان کی صاحبزادیاں اور دیگر رشتے دار دکھائی دئیے تھے۔برطانیہ سے تعلیم مکمل کرنے کے بعدمریم نواز شریف کے صاحبزادے جنید صفدر آج کل لاہور میں مقیم تھے۔مزید اہم خبریں
-
فیلڈ مارشل عاصم منیر کی پاک فوج کو سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے ہدایات
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا اعلان
-
وزیراعلی پنجاب کا وزیراعلی خیبرپختونخوا کو ٹیلی فون، سیلاب میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا
-
زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ ہو گیا
-
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 2 فیصد تک بڑھ کر ہفتے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں
-
جنیوا میں پلاسٹک آلودگی کے خاتمے پر یو این مذاکرات بے نتیجہ
-
غزہ: خطرناک حالات میں انسانی خدمت کی اخلاقی ذمہ داری نبھاتے ڈاکٹر کی کہانی
-
ملک میں فی لیٹر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا امکان
-
خیبرپختونخواہ حکومت نے اتنہائی حساس علاقوں سے 5 ہزار افراد کو ریسکیو کر لیا
-
دیر میں ریسکیو اہلکار نے اپنی جان پر کھیل کر دریا کے سیلابی ریلے میں پھنسے شہری کو بچا لیا
-
خیبرپختونخواہ میں آسمانی بجلی نے بھی قیامت ڈھا دی، متعدد افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات
-
پنجاب حکومت کا اکتوبر میں ایک لاکھ گھروں کا ہدف مکمل کرنے کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.