
پاکستان کے ہاتھوں رافیل طیاروں کی تباہی، بھارت فرانسیسی دفاعی کمپنی ڈسالٹ سے لڑ پڑا
رافیل طیاروں کی کارکردگی پربھارت اور فرانس کے درمیان شدید اختلافات، فرانسیسی کمپنی اور بھارتی حکومت کے درمیان طیاروں کی کارکردگی کے حوالے سے کشیدگی بڑھتی جا رہی ہے
فیصل علوی
جمعرات 29 مئی 2025
13:00

(جاری ہے)
فرانسیسی کمپنی کے اس انکار نے رافیل کے موثر استعمال میں سنگین رکاوٹیں پیدا کر دی ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق فرانسیسی ماہرین کی ایک ٹیم نے بھارت میں موجود رافیل بیڑے کا معائنہ کرنے کی درخواست دی تاکہ ان طیاروں کی کارکردگی سے متعلق پیدا ہونے والے شکوک و شبہات کا جائزہ لیا جا سکے لیکن نئی دہلی نے یہ درخواست سیکیورٹی خدشات کے تحت مسترد کر دی۔ فرانسیسی ٹیم کا دعویٰ ہے کہ وہ طیاروں میں درپیش تکنیکی مسائل کو جانچنا چاہتی تھی تاکہ حالیہ جنگ میں کارکردگی سے متعلق شبہات کو دور کیا جا سکے۔فرانسیسی ٹیم کا دعویٰ ہے کہ وہ تکنیکی مسائل کا جائزہ لینا چاہتی تھی تاکہ رافیل کی حالیہ کارکردگی پر پیدا ہونے والے شکوک و شبہات کو ختم کیا جا سکے۔ رافیل کی حالیہ کارکردگی کے تناظر میں انڈونیشیا نے بھی ڈسالٹ کے ساتھ اپنے حالیہ جنگی طیارہ خریداری معاہدے پر نظر ثانی شروع کر دی ہے۔بھارتی رافیلز کی کمزور کارکردگی نے انڈونیشیا کو اس پر نظر ثانی پر مجبور کر دیا ہے۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق پاکستان کی جانب سے استعمال کئے گئے چینی ساختہ PL-15 میزائلوں کی موثر کارکردگی نے بھارت کے مہنگے دفاعی دعووں پر کاری ضرب لگائی ہے۔ بھارت نے فی رافیل طیارہ 288 ملین ڈالر خرچ کئے تاہم اس کے باوجود وہ اپنے ہی خریدے گئے سسٹمز پر مکمل کنٹرول حاصل کرنے میں ناکام رہا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاک بھارت کشیدگی میں بھارتی فضائیہ کی مہنگے فرانسیسی ساختہ رافیل طیاروں کے استعمال پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔ پاکستان کی جانب سے استعمال کئے گئے چینی ساختہ PL-15 میزائلوں کی موثر کارکردگی نے بھارت کے دفاعی دعووں پر کاری ضرب لگائی ہے۔ بھارت نے فی رافیل طیارہ 288 ملین ڈالر خرچ کئے لیکن وہ اپنے ہی خریدے گئے سسٹمز پر مکمل کنٹرول حاصل نہیں کر سکے۔دفاعی تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ بھارت کو اپنی افواج کی حکمت عملی اور دفاعی خریداریوں پر از سرنو غور کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ مہنگے فرانسیسی طیاروں کے باوجود پاکستان کے چینی میزائل موثر ثابت ہوئے اور یہ حقیقت بھارتی فضائی صلاحیتوں کے بارے میں ایک بڑا سوالیہ نشان بن چکی ہے۔دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ حالیہ جنگ نے بھارت کی دفاعی تیاریوں میں بنیادی خامیوں کو بے نقاب کر دیا ہے۔ بھارت میں پائلٹس کی شدید کمی اور ناقص تربیت نے جنگ کے آغاز میں ہی بھارتی فضائیہ کو شکست سے دوچار کیا۔رپورٹس کے مطابق بھارتی فضائیہ کئی برس سے تربیت یافتہ پائلٹس کی قلت کا شکار ہے۔ دسمبر 2024 کی ایک رپورٹ کے مطابق بھارتی فضائیہ میں پائلٹوں کی کمی 2015 میں 486 سے بڑھ کر 2021 میں 596 ہو ئی۔ بھارت کے پاس 42 اسکواڈرن کی ضرورت کے برعکس صرف 31 لڑاکا اسکواڈرن موجود تھے، جو جنگ کیلئے ناکافی تھے۔مزید اہم خبریں
-
حکومت پنجاب کا میٹرو بس اور اورنج لائن کیلئے ڈیجیٹل پیمنٹ سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ
-
وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق کا سید محمد حسین گورنمنٹ جنرل کم ٹی بی ہسپتال ساملی کا دورہ
-
ڈی پی او حافظ آباد کے پرتعیش دفتر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل، صارفین کی شدید تنقید
-
پی ٹی آئی کی سابقہ حکومت پی آئی ایکی تباہی اور دیگر قومی نقصانات کی ذمہ دار ہے،خواجہ محمد آصف
-
نائب وزیراعظم،وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کاافغانستان پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا گیا
-
وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ سے تھائی لینڈ کے سفیر کی ملاقات،باہمی دلچسپی کے شعبوں بارے تفصیلی گفتگو
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا سیدمحمد حسین گورنمنٹ جنرل کم ٹی بی ہسپتال ساملی کا دورہ
-
گلگت بلتستان، آزادکشمیراورتمام صوبوں میں دانش سکولوں جیسے معیاری تعلیمی مراکز کی تعمیر حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم
-
وزیراعظم کی چھوٹے کسانوں کو آسان شرائط پرقرض کی فراہمی کے لئے لائحہ عمل پیش کرنے کی ہدایت
-
وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس، جڑواں شہروں میں صاف پانی کی فراہمی اور مربوط نظام قائم کرنے کیلئے ٹاسک فورس کی شکیل
-
شدید بارشیں ، پنجاب بھر میں دفعہ 144نافذ ،نوٹیفکیشن جاری ڈیموں، دریائوں، نہروں، تالابوں اور جھیلوں میں ہر قسم کی تیراکی پر پابندی
-
معاشی بہتری کی دعویدار حکومت صنعتوں کا پہیہ چلانے میں ناکام
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.