
گلگت بلتستان، آزادکشمیراورتمام صوبوں میں دانش سکولوں جیسے معیاری تعلیمی مراکز کی تعمیر حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم
جمعرات 17 جولائی 2025 18:47

(جاری ہے)
اجلاس میں وزیراعظم کو تکمیل شدہ ترقیاتی منصوبوں اور رواں مالی سال میں جاری منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔
وزیراعظم کو بتایا گیا کہ پورے ملک میں مواصلات، آئی ٹی، آبی ذخائر، بجلی، تعلیمی مراکز، ہسپتالوں جیسے متعدد منصوبے مکمل ہو چکے ہیں اور نئے منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے۔ وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ مکمل اور تکمیل کے قریب منصوبوں میں اعلیٰ معیار یقینی بنانے کے لئے تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن کرائی جائے، تمام منصوبوں میں عوامی سہولت کو مرکزی حیثیت دیتے ہوئے معیاری سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے، تاخیر کے شکار منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے۔ وزیراعظم نے کہا کہ گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور تمام صوبوں میں وفاق کی جانب سے دانش سکولوں جیسے معیاری تعلیمی مراکز کی تعمیر حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، تعلیمی مراکز رواں مالی سال کے ترقیاتی منصوبوں کا انتہائی اہم حصہ ہیں جس کا مقصد معاشی طور پر کمزور طبقے کے بچوں کو عالمی معیار کی تعلیم و تربیت، یکساں ترقی کے مواقع فراہم کرنا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ آبی ذخائر ملکی سالمیت کا محور ہیں اور اس کے لئے متعدد منصوبے زیر تعمیر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی اور اسلام آباد میں ٹیکنالوجی پارکس کی تعمیر سے پاکستان خطے و عالمی سطح پر انفارمیشن ٹیکنالوجی کے لئے ایک اہم معاشی مرکز بنے گا، سپیشل اکنامک زونز کی تعمیر حکومت پاکستان کے ملکی معیشت کے وڑن کا کلیدی عنصر ہے۔مزید اہم خبریں
-
ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ پاکستان کی خبروں کی تردید
-
سرکاری ڈالرز ذخائر میں اضافہ ہو گیا
-
عمران خان کے بیٹے والد کوملنے کیلئے آئیں گے لیکن سیاسی سرگرمیوں میں حصہ نہیں لیں گے
-
نوازشریف اور عمران خان کی جیل ملاقاتوں کا موازنہ کریں، پھر بتائیں کہ امتیازی سلوک کیوں؟
-
شوگر ملز کی لاٹری نکل آئی، پنجاب حکومت کا ہر ماہ بعد چینی مہنگی کرنے کا فیصلہ
-
جو جماعت خود انتشار کا شکار ہو، وہ عوامی تحریک کی قیادت کیا کرے گی؟
-
حالیہ دنوں میں کلاؤڈ برسٹ سے شدید بارشوں کی غیرمعمولی صورتحال کا سامنا ہے
-
سوڈان: متحارب گروہوں کی جھڑپوں میں شہری ہلاکتوں پر ترک کا اظہار افسوس
-
خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے کی پہلی فارسٹ کاربن کریڈٹ میپنگ رپورٹ کا اجراء کردیا
-
لاہور پانی میں ڈوبا ہوا ہے جبکہ ٹک ٹاکر وزیراعلٰی شہریوں سے زبردستی زندہ باد کے نعرے لگوا رہی ہیں
-
چکوال میں طوفانی بارش کے بعد ڈیم کا بند ٹوٹ گیا
-
غزہ: انخلاء کے نئے اسرائیلی حکم سے ہزاروں دربدر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.