نائب وزیراعظم،وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کاافغانستان پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا گیا

جمعرات 17 جولائی 2025 18:57

نائب وزیراعظم،وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کاافغانستان پہنچنے پر پرتپاک ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2025ء)نائب وزیراعظم،وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کاافغانستان پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

نائب وزیراعظم اسحق ڈار کا افغانستان کے دارالحکومت کابل پہنچنے پر افغان نائب وزیر خارجہ محمد نعیم وردگ اور افغانستان میں پاکستان کے سفیر عبید الرحمن نظامانی نے استقبال کیا۔وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی ، پاکستان کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان صادق خان ، وفاقی سیکرٹری ریلوے سید مظہر علی شاہ اعلی سطحی وفد میں شامل تھے۔