
عمران خان کا پنجاب میں بنائی گئی 4 رکنی سیاسی کمیٹی پر تحفظات کا اظہار
بانی پی ٹی آئی نے عالیہ حمزہ کو پنجاب میں سیاسی کمیٹی کا سربراہ مقرر کردیا، بانی پی ٹی آئی نے کمیٹی کے حوالے سے اپنی تشویش سینیٹر علی ظفر کے ذریعے پارٹی قیادت تک پہنچا دی، سیاسی کمیٹی کا نوٹیفکیشن دوبارہ جاری کرنے کی ہدایت
فیصل علوی
جمعرات 29 مئی 2025
14:36

(جاری ہے)
شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ عالیہ حمزہ بدستور اپنی ذمہ داری پر موجود ہیں اور چار رکنی کمیٹی ان کی معاونت کیلئے قائم کی گئی ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل اطلاعات آئیں تھیں کہ پاکستان تحریک انصاف پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیاتھا۔پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے عالیہ حمزہ کی جگہ پنجاب میں پارٹی کے تنظیمی امور کی نگرانی کیلئے چار رکنی کمیٹی تشکیل دیدی تھی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ٹی آئی پنجاب کے اندر بڑھتے ہوئے اندرونی اختلافات کے باعث پنجاب کی قیادت ایک بار پھر تبدیل کی گئی تھی۔چار رکنی کمیٹی میں پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ ،اپوزیشن لیڈرقومی اسمبلی عمر ایوب ،پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈراحمد خان بھچر اور میاں اکرم عثمان کوشامل کیاگیا تھا۔ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے متعدد رہنماوں اور اراکین پنجاب اسمبلی نے بھی پی ٹی آئی لاہور کے صدر شیخ امتیاز کی قیادت پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی کے چیئرمین بیرسٹرگوہر اورسیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کو خط لکھ دیاتھا۔ اس سے قبل جنوری 2025ءکو عالیہ حمزہ کو پی ٹی آئی پنجاب کا چیف آرگنائزر مقرر کر دیا گیا تھا۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایت پر چیئرمین بیرسٹر گوہر نے عالیہ حمزہ ملک کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا تھا۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا ہ علی امین گنڈاپور سے صدر پی ٹی آئی خیبرپختونخواہ کا عہدہ واپس لے کر ان کی جگہ جنید اکبر کو صدر مقرر کیا گیا تھا۔
مزید اہم خبریں
-
خیبرپختونخواہ اسمبلی میں افغان زلزلہ متاثرین کیلئے خصوصی قرارداد منظور
-
ملک میں تمام بلدیاتی ادارے بے دست وپا ہیں، پنجاب میں توبلدیاتی ادارے ہیں ہی نہیں
-
ملک میں تمام ڈیمز آمروں کے دور میں بنے کیونکہ ان کے پاس طاقت ہوتی ہے
-
مشرقی دریاؤں میں اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ، این ڈی ایم اے نے ہائی الرٹ جاری کر دیا
-
وزیر اعلٰی خیبرپختونخواہ نے کالا باغ ڈیم کی حمایت کر دی
-
گجرات ،متاثرین سیلاب کی امداد کرنیوالوں کیلئے انوکھی شرط عائد
-
پی ٹی آئی ارکان کو کہیں گے کہ وہ قائمہ کمیٹیوں سے استعفے نہ دیں
-
پنجاب والے طوفانی بارشوں کے نئے اسپیل کیلئے تیار ہو جائیں
-
صرافہ مارکیٹوں میں دو روز میں سونے کی قیمت میں 6 ہزار 900 روپے کا بڑا اضافہ ہوگیا
-
نالہ لئی میں پانی کی سطح میں مزید اور خطرناک حد تک اضافہ
-
ماحول دشمن گیسوں کے اخراج میں پاکستان اور ترقی پذیرممالک کا حصہ ایک فیصد سے بھی کم ہے
-
اسلام آباد اور راولپنڈی میں طوفانی بارش کے بعد نالہ لئی میں تشویش ناک صورتحال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.