
وزیراعظم شہبازشریف کا آذربائیجان کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ ،آذربائیجان پاکستان میں 2ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا، تاجکستان روانگی سے قبل لاچین ایئرپورٹ پر گفتگو
جمعرات 29 مئی 2025 17:15

(جاری ہے)
یہ برادر ملک آذربائیجان کی آزادی کا دن بھی ہے ۔
انہوں نے کہاکہ صدر الہام علیوف کی قیادت میں آذربائیجان مکمل طور پر بدل چکا ہے اور اس نے شاندار ترقی کی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ دورے کے دوران ہم نے تجارت ، سرمایہ کاری ، کاروباری شعبہ میں اشتراک کار کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا ۔ انہوں نے بتایا کہ صدر الہام علیوف نے پاکستان میں دو ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے عزم کا اعادہ کرتےہوئے کہا کہ ہم مشترکہ مفادات کے لئے یہ سرمایہ کاری کرنے پر تیار ہیں ۔ وزیراعظم نے کہاکہ ہم تجارت ، دفاع ، تعلیم اور صحت سمیت دیگر شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید وسعت دیں گے ۔بعد ازاں وزیراعظم محمد شہباز شریف آذربائیجان کا تین روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبہ کے لئے روانہ ہو ئے تو لاچین کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر آذر بائیجان کے نائب وزیر خارجہ ایلنور مامیدوف ، آذر بائیجان میں تعینات پاکستانی سفیر قاسم محی الدین اور دیگر سفارتی عملے نےانہیں رخصت کیا ۔ وزیراعظم نے اپنے دورہ آذر بائیجان کے دوران آذر بائیجان کے صدر الہام علیوف سے ملاقات کی ۔ انہو ں نے پاکستان۔ ترکیہ۔ آذربائیجان سہ فریقی سربراہی اجلاس میں شرکت کی۔انہوں نے آذر بائیجان کے یوم آزادی کی تقریب میں بھی شرکت کی ۔وزیر اعظم دوشنبہ میں گلیشئرزکے تحفظ کے بارے میں ہونے والی بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کریں گے ۔\932مزید اہم خبریں
-
جو کورم پورا کرنے کے قابل نہیں انہیں پی ٹی آئی کی مخصوص نشستیں دے دی گئیں، عمر ایوب
-
بلوچستان میں پسند کی شادی کرنے والا جوڑا غیرت کے نام پر سرعام قتل، ویڈیو وائرل
-
خیبرپختونخواہ کی مخصوص نشستوں پر حلف اور سینیٹ الیکشن گورنر ہاؤس میں ہوں گے، شیڈول جاری
-
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا فتنہ الہندوستان کیخلاف آپریشن، 4 دہشتگرد ہلاک
-
جرمن پارلیمان سائبر حملوں کی زد میں ہے، اسپیکر
-
صوبائی اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر گورنر خیبرپختونخواہ کو حلف لینے کا حکم
-
مشرق وسطی: تولید میں کمی، کم بچے اور بڑے مسائل؟
-
ویتنام: کشتی الٹنے کا واقعہ، 38 ہلاکتیں، ایک زندہ بچ جانے والے کی کہانی
-
ناراض پی ٹی آئی ارکان کا سینیٹ الیکشن میں کاغذات نامزدگی واپس نہ لینے کا اعلان
-
کراچی میں تسلسل سے آنے والے زلزلے کے جھٹکوں کی وجہ کیا؟
-
خیبرپختونخواہ اسمبلی کا اجلاس ملتوی؛ مخصوص نشستوں پر حلف برداری نہ ہوسکی، اپوزیشن کا عدالت جانے کا اعلان
-
حکومت کا پن بجلی منافع ٹیرف سے الگ کرنے پرغور، صارفین کو ریلیف ملے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.