سندھ ہائی کورٹ کے آئینی بینچ نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کیخلاف درخواست پر کے الیکٹرک سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی

جمعرات 29 مئی 2025 17:34

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2025ء)سندھ ہائی کورٹ کے آئینی بینچ نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کیخلاف درخواست پر کے الیکٹرک سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔عدالت نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر اظہار برہمی کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ جو بھی کرنا ہے کریں مگر غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی تفصیلی رپورٹ پیش کریں۔سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ کے روبرو غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

درخواستگزار کے وکیل نے موقف دیا کہ سعود آباد اور ورکس سوسائٹی میں 15 سے 18 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔ بل وقت پر ادا کرتے ہیں، علاقے میں کوئی لائن لاسز بھی نہیں ہیں پھر بھی بجلی بند کردی جاتی ہے۔ علاقے میں کوئی ڈیفالٹر نہیں ہے بروقت بجلی کا بل ادا کرنے کے باوجود طویل لوڈشیڈنگ نے جینا محال کردیا ہے۔ کے الیکٹرک کے وکیل نے موقف دیا کہ چند دن میں درخواستگزار کا مسلہ حل ہوجائے گا۔ کراچی میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر سندھ ہائیکورٹ برہم ہوگئی۔ جسٹس آغا فیصل نے ریمارلس دیئے کہ جو بھی کرنا ہے کریں مگر غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی تفصیلی رپورٹ پیش کریں۔ عدالت نے شہری کی کی درخواست پر کے الیکٹرک سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔