Live Updates

سمارٹ یونین پریمیر لیگ سیزن 2 کا شاندار انعقاد،

آر اے آر سپورٹس نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ٹائٹل اپنے نام کر لیا

جمعرات 29 مئی 2025 16:40

سمارٹ یونین پریمیر لیگ سیزن 2 کا شاندار انعقاد،
شارجہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 مئی 2025ء)سمارٹ یونین پریمیر لیگ سیزن 2، ٹیپ بال کرکٹ کا ایک منفرد اور سب سے بڑا ٹورنامنٹ، تاریخی شارجہ انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں شاندار انداز میں منعقد ہوا، جس میں دنیا بھر سے کرکٹ اسٹارز اور پاکستان کے نامور ٹیپ بال کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ پاکستان سے سابق کپتان انضمام الحق، سہیل تنویر بوم بوم شاہد آفریدی، محمد حفیظ، عمر گل، سعید اجمل، عمران نذیر، کامران اکمل، عمر اکمل، جنوبی افریقہ سے عمران طاہر اور سری لنکا سے تلکارتنے دلشان جیسے عالمی شہرت یافتہ کھلاڑیوں کی شرکت نے اس ایونٹ کو یادگار بنا دیا۔

ٹیپ بال کرکٹ کے میدان کے ستارے تیمور مرزا، فہد میاں چنوں، مزمل کامونکی، قادر کشمیری، اسامہ سیالکوٹی اور دیگر معروف کھلاڑی بھی اس ایونٹ کا حصہ تھے۔

(جاری ہے)

سمارٹ یونین لیجنڈز، سمارٹ یونین کنگز، آر اے آر سپورٹس، لالا دربار، کھلاڑی، زم الیکٹرک پراپرٹی، ٹوپاک اور ریکروٹرز۔ چار ناک آؤٹ میچز کے بعد آر اے آر سپورٹس، لالا دربار، سمارٹ یونین لیجنڈز اور سمارٹ یونین کنگز سیمی فائنلز میں پہنچیں۔

پہلا سیمی فائنل آر اے آر سپورٹس اور سمارٹ یونین لیجنڈز کے درمیان ہوا، جس میں آر اے آر سپورٹس نے کامیابی حاصل کی۔ دوسرا سیمی فائنل لالہ دربار اور سمارٹ یونین کنگز کے درمیان ہوا، جس میں لالا دربار نے فتح حاصل کی۔ فائنل میں آر اے آر سپورٹس کے کپتان اورنگزیب یونس نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ اننگز کا آغاز محمد حفیظ اور اظہر سلیم نے کیا اور صرف پانچ اوورز میں بغیر کسی وکٹ کے نقصان کے 110 رنز کا بڑا ہدف دے دیا۔

جواب میں لالہ دربار کی جانب سے فہد میاں چنوں اور تیمور مرزا نے اننگز کا آغاز کیا۔ پہلے ہی اوور میں قادر کشمیری نے فہد کو وکٹ کے پیچھے محمد حفیظ کے ہاتھوں کیچ کرا کے بڑا دھچکا پہنچایا۔ تیمور مرزا نے بھرپور مزاحمت کی اور آخری اوور میں ٹیم کو جیت کے قریب لے آئے۔ لالا دربار کو جیت کے لیے آخری اوور میں 30 رنز درکار تھے، تیمور مرزا نے چار چھکے لگائے، لیکن آخری گیند پر چھکا نہ لگا سکے، یوں آر اے آر سپورٹس نے 6 رنز سے فائنل جیت کر ٹورنامنٹ اپنے نام کر لیا۔ قادر کشمیری کو ان کی آل راؤنڈ پرفارمنس پر پلیئر آف دی میچ اور ٹورنامنٹ کا بہترین بالر قرار دیا گیا۔ فہد میاں چنوں کو ٹورنامنٹ کا بہترین بلے باز قرار دیا گیا۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات