Live Updates

بانی پی ٹی آئی پرکیسز کا ورلڈ ریکارڈ بنایا گیا، فیصل جاوید

جمعرات 29 مئی 2025 20:02

بانی پی ٹی آئی پرکیسز کا ورلڈ ریکارڈ بنایا گیا، فیصل جاوید
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2025ء)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید نے کہا ہے کہ با نی پی ٹی آئی سے سیاسی انتقام لیا جارہا ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ 3 سالوں میں عدالتوں کیاتنے چکر لگائیں کہ روٹین بن گیا ہے۔

(جاری ہے)

فیصل جاوید نے بتایا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے سیاسی انتقام لیا جارہا ہے، ان کے ساتھ جیل میں ناروا سلوک کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی پر کیسز کا ورلڈ ریکارڈ بنایا گیا ہے، ہم تو یہ نہیں کہتے کہ کوئی ڈیل ہو، ہم کہتے ہیں کہ انصاف ہو۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ کشیدگی میں بانی پی ٹی آئی نے قوم کو یکجہتی کا پیغام دیا، قوم کو بانی پی ٹی آئی نے یکجا کیا ہے۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات