Live Updates

پاکستان کو ایٹمی قوت بنانا ڈاکٹرعبدالقدیرخان کابہت بڑا کارنامہ ہی: عبدالعزیزعابد

جمعرات 29 مئی 2025 22:57

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مئی2025ء) رہنما جماعت اسلامی عبدالعزیز عابد نے کہا ہے کہ پاکستان کو ایٹمی قوت بنانا ڈاکٹر عبدالقدیر خان کابہت بڑا کارنامہ ہے۔حالیہ پاک بھارت جنگ بندی فوری اس لئے ہو گئی دونوں ممالک ایٹمی طاقت ہیں۔ اگر ایٹمی جنگ شروع ہوئی تو پورا خطہ تباہ ہوجائے گا۔جس طرح سفاک دشمن اسرائیل نے فلسطین میں تباہی مچائی ہے اور بھارت کو ساتھ ملا کر اپنے ڈرون بھیج کراپنی فوجی مدد بھیج کر پاکستان کو بھی تباہ کرنا چاہتا تھا۔

لیکن اللہ کے فضل سے ان دونوںممالک جن کو اپنی طاقت اور ٹیکنالوجی پر بڑا گھمنڈ تھا۔سب خاک میں مل گیا۔ افواج پاکستان نے ان کے تمام ارادے اور منصوبے ناکام بنا دیئے۔پاکستان نے ان کے جدید ترین جہاز بھی تباہ کئے اور اسرائیل کے ڈرون بھی زمین بوس کرد یے۔

(جاری ہے)

اس لئے بھارت جنگ بندی پر امادہ ہوگیا ورنہ وہ بھی اسرئیل کی طرح کبھی تباہی پھیلانے اور پاکستان کو نقصان پہچانے سے کبھی باز نہ آتا۔

کیونکہ دشمن سفاک اب نئی سازشین تیار کررہا ہے۔ہم اس موقع پراپنی بہادر افواج اور ڈاکٹر قدیر خان ؒ سمیت تمام سائنسدانوں کا خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔اور مطالبہ کرتے ہیں کے غزہ کے مسلمانوںکو اسرائیلی ظلم اور بربریت سے بچانے کے لئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں کیونکہ اسرائیل نے بھی بھارت کے ساتھ مل کر پاکستان پرحملے کئے لیکن ناکام ہوئے۔

اب ہمارا بھی اسرائیل پر حملہ کرنا بنتاہے تاکہ وہ اپنی اوقات میں رہے اور ظلم سے باز آجائے۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے گزشتہ روز یومِ تکبیر اور محسنِ پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے جماعت اسلامی وارث کالونی کے زیرِ اہتمام یکجہتی واک کے موقع پرمیڈیا کے نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ واک کی قیادت رہنما جماعت اسلامی عبدالعزیز عابد اورجاوید انقلابی نے کی، جبکہ واک میں صدر این سی وارث کالونی جاوید انقلابی، پروفیسر اقبال باقر، اور دیگر علاقائی معززین جن میں یوسف جمال، اللہ دتہ، اظہر منظور المانی، قاری عبدالرحمن، عبداللہ الیاس، قاری تنویر، مدثر مجیب، عدنان یوسف کے علاوہ شرکاء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

عبدالعزیز عابد کا کہنا تھاکہ وہ نہ صرف محسنِ پاکستان بلکہ پوری قوم کے ماتھے کا جھومر ہیں۔ زندہ قومیں اپنے ہیروز کو کبھی نہیں بھولتیں۔''انہوں نے کہا کہ یومِ تکبیر صرف ایک تاریخی دن نہیں بلکہ پاکستان کی بقا، خودداری اور دفاعی طاقت کی علامت ہے۔ ایٹمی دھماکے پوری قوم کی آواز تھے، اور یہ پاکستان کی خود مختاری کی فتح تھی۔عبدالعزیز عابد نے مزید کہا: ''ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو بدنام کرنے والے خود تاریخ سے مٹ گئے، لیکن وہ آج بھی قوم کے دلوں میں زندہ ہیں۔

سابق امیر جماعت اسلامی قاضی حسین احمد کا کردار بھی ایٹمی پروگرام کی حمایت میں ناقابلِ فراموش ہے۔''واک میں صدر این سی وارث کالونی جاوید انقلابی، پروفیسر اقبال باقر، اور دیگر علاقائی معززین جن میں یوسف جمال، اللہ دتہ، اظہر منظور المانی، قاری عبدالرحمن، عبداللہ الیاس، قاری تنویر، مدثر مجیب، عدنان یوسف شامل تھے، نے شرکت کی اور ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔واک کے آخر میں شرکاء نے قومی سلامتی، ایٹمی سائنسدانوں، اور دفاعی اداروں کے حق میں دعائیں کیں۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات