Live Updates

پاکستان کی جانب سے بٹ کوائن ریزرو کے قیام کے اعلان پر بھارت میں کھلبلی مچ گئی

بھارتی تجزیہ کاروں کا مودی حکومت کوکرپٹو کی دنیا میں امریکا ، پاکستان کے درمیان بڑھتے تعاون پر نظر رکھنے کا مشورہ

جمعرات 29 مئی 2025 22:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2025ء)پاکستان کی جانب سے بٹ کوائن ریزرو کے قیام کے اعلان پر بھارت میں کھلبلی مچ گئی۔ بھارتی تجزیہ کاروں نے مودی حکومت کوکرپٹو کی دنیا میں امریکا اور پاکستان کے درمیان بڑھتے تعاون پر نظر رکھنے کا مشورہ دے دیاہے۔بھارتی تجزیہ کار نے لکھا کہ پاکستان کرپٹو کے ذریعے امریکا کے ساتھ دوبارہ تعلقات مضبوط بنارہا ہے۔

(جاری ہے)

حال ہی میں امریکی صدر ٹرمپ سے منسوب ورلڈ لبرٹی فنانشل کارپوریشن اور پاکستان کے درمیان مفاہمتی یاداشت پر دستخط ہوئے، جس میں پاکستان کو کرپٹو حب بنانے کا خاکہ پیش کیا گیا۔دوسری جانب پاکستان کرپٹو کونسل کے سربراہ بلال بن ثاقب نے کہا ہے کہ پاکستان نے کرپٹو کو قانونی کرنسی نہ بنانے کا موقف تبدیل کرلیا اور امریکا کی پیروی کرتے ہوئے حکومت بِٹ کوائن اسٹریٹجک ریزرو قائم کررہی ہے۔امریکی شہر لاس ویگاس میں بٹ کوائن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بلال بن ثاقب نے کہا کہ بٹ کوائن کان کنی اور اعلیٰ کارکردگی والے کمپیوٹنگ ڈیٹا سینٹرز کیلئے 2ہزار میگا واٹ اضافی توانائی مختص کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات