Live Updates

پی ٹی آئی نے عمران خان کی کال پر تحریک کی منصوبہ بندی شروع کردی

صوابی کی بجائے ہری پور کے پہاڑوں میں ٹینٹ ویلج لگانے کا فیصلہ‘ذرائع

جمعہ 30 مئی 2025 03:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2025ء)پاکستان تحریک انصاف نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی کال پر تحریک کی منصوبہ بندی شروع کردی اور صوابی کی بجائے ہری پور کے پہاڑوں میں ٹینٹ ویلج لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ،ٹینٹ ویلج میں پختونخوا ہ کے ہر ضلع کا اپنا زون ہو گا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق عمران خان کی کال پر تحریک کے اعلان کے بعد پی ٹی آئی نے تحریک کو عملی شکل دینے کی تیاری شروع کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ موسم کی شدت اور اسلام آباد سے دوری کی وجہ سے صوابی میں دھرنے کی بجائے ہری پور کے پہاڑوں میں ٹینٹ ویلج لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ٹینٹ ویلج میں پختونخوا ہ کے ہر ضلع کا اپنا زون ہو گا اس کے لیے مظاہرین کے لیے کھانا، پانی اور سینی ٹیشن کے لیے لائحہ عمل تیار کیا جا رہا ہے جس میں نہ صرف سینٹرل فنڈز کے لیے اورسیز پاکستانیوں کی مدد لینے پر غورہو رہا ہے بلکہ تمام اضلاع اپنا فنڈ بھی اکھٹا کریں گے۔پارٹی ذرائع کے مطابق منصوبہ بندی اور لاجسٹک کے حصول میں 2سے 3ہفتوں کا وقت لگ سکتا ہے۔ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا ہ کے صوبائی صدر جنید اکبر اور وزیر اعلی خیبر پختونخوا ہ مل کر تحریک کو لیڈ کریں گے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات