
سعودی عرب نے پاکستان سمیت 14 ممالک کے شہریوں کیلئے تمام ویزے بند کر دئیے
سعودی حکام نے ان ممالک کے شہریوں کیلئے ” بلاک ورک ویزہ کوٹہ “ کا اجرا جون 2025 تک کیلئے معطل کر دیا ، یہ فیصلہ حج سیزن سے قبل امیگریشن کنٹرول، رش کی روک تھام اور غیر قانونی حج کو روکنے کے مقصد سے کیا گیا ہے
فیصل علوی
جمعہ 30 مئی 2025
10:48

(جاری ہے)
اس پابندی کے بعد نئی درخواستیں قبول نہیں کی جائیں گی۔ پرانی درخواستوں میں تاخیر یا رد ہو سکتا ہے۔
جن افراد کو ویزا ملا لیکن سعودی عرب داخل نہیں ہوئے، وہ داخلے میں دقت کا سامنا کر سکتے ہیں۔سعودی وزارت افرادی قوت کے مطابق جن ممالک کیلئے بلاک ورک ویزے بند کئے گئے ہیں وہ درج ذیل ہیں پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش، مصر، انڈونیشیا، عراق، نائیجیریا، اردن، الجزائر، سوڈان، ایتھوپیا، تیونس، یمن، مراکش شامل ہیں۔سعودی حکام کے مطابق غیر مجاز حج کے سفر کو روکنا اور ویزے کے غلط استعمال سے متعلق خدشات کو دور کرنا ہے۔ سعودی حکام نے اس بات پر زور دیا ہے کہ اس اقدام کا مقصد حجاج کے غیر مجاز سفر کو روکنا اور ویزا کے غلط استعمال کو روکنا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ بہت سے مسافر طویل مدتی ، غیر قانونی طور پر قیام پذیر رہتے، یا سرکاری اجازت نامے کے بغیر حج کر رہے تھے۔ ان ویزا پابندیوں کی فوری ضرورت حج 2024 کے بعد پیش آئی اس کے ساتھ ساتھ سعودی عرب نے عمرہ، فیملی وزٹ، بزنس، اور ٹورسٹ ویزے بھی کئی ممالک کیلئے عارضی طور پر روک دئیے ہیں۔یہ پابندیاں جون 2025 کے اختتام تک جاری رہیں گی اور امکان ہے کہ حج سیزن کے بعد نرمی کی جائے۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان اور ڈنمارک میں صاف توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
-
میرپور خاص میں آسمانی بجلی گرنے کے خوفناک واقعات
-
تم عمران خان کو نہیں جھکا سکے تو اب اس کی بہنوں اور بچوں کو نشانہ بنا رہے ہو؟
-
علیمہ خان کے بیٹے پر 2 کم سن بچوں کے سامنے زبردستی کمرے میں گھس کر تشدد کیا گیا
-
علیمہ خان نے بیٹے کے اغوا کی تصدیق کر دی
-
پی ٹی آئی کیلئے ایک ہی دن میں عدالت سے دوسری اچھی خبر
-
اس وقت کسی پارٹی کے پاس بیانیہ نہیں، 2026 میں بیانیہ بنانے کی کوشش کریں گی
-
روس کا یوکرین پر بڑا ڈرون اور میزائل حملہ
-
صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک بار پھر 2 ہزار روپے کا بڑا اضافہ ہوگیا
-
علیمہ خان کے گھر پر مبینہ حملہ
-
پنجاب حکومت کی موریناگا کمپنی کو نوزائیدہ بچوں کی خوراک اورگوشت کی پیداوار میں منصوبوں کی پیشکش
-
افریقہ ترقی کے زینے طے کرنے کو تیار، یو این چیف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.