
پاکستان اپنے حصے کے پانی پر کوئی سمجھوتہ کرے گانہ ہی بھارت کوریڈ لائن کراس کرنے دے گا، وزیراعظم شہباز شریف کا دوشنبے میں گلیشیئرز کے تحفظ سے متعلق بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب
جمعہ 30 مئی 2025 12:40

(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پاکستان پولورینجز کے بعد دنیا کا سب سے بڑا گلیشیئرز والا علاقہ ہے،پاکستان میں 13ہزار گلیشیئرز ہیں،گلیشیئرز کا تحفظ ہمارے لئے بہت اہم ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پانی کا نصف حصہ گلیشیئرز سے حاصل ہوتا ہے،انڈس ریور سسٹم ہماری لائف لائن ہے اورہماری تہذیب ، ثقافت اور معیشت کا اس پر دارومدار ہے ، پاکستان کے 5 بڑے دریائوں کا پانی گلیشیئرز کا مرہون منت ہے ،ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات کے نتیجے میں پاکستان کے گلیشیئرز تیزی سے پگھل رہے ہیں ،2022 میں ماحولیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے سیلاب اور طوفانی بارشوں کا سامنا کرنا پڑا، ملک بھرمیں لاکھوں ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ ، ہزاروں گھرملیا میٹ ہوگئے اور انفراسٹرکچر کو شدید نقصان پہنچا ۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کا فضا میں زہریلی گیسوں کے اخراج میں حصہ نصف فیصد سے بھی کم ہے لیکن پاکستان دنیا کے ان 10 ملکوں میں شامل ہے جو ماحولیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ متاثر ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلیوں کے باعث ایکو سسٹم بھی متاثر ہورہا ہے،ترقی یافتہ ملک ماحولیاتی تبدیلیوں کے چیلنجزسے نمٹنے کےلئے اپنی ذمہ داریاں پور ی کریں،اس سلسلے میں فوری اورعملی اقدامات ناگزیر ہیں ،ترقی یافتہ ممالک ترقی پذیرملکوں میں ارلی وارننگ سسٹم اور ڈیزاسٹر منیجمنٹ میں سرمایہ کاری بڑھائیں کیونکہ مستقبل میں بھی ماحولیاتی تبدیلیوں کے باعث بڑی تباہی کا خطرہ موجود ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ عالمی برادری اس ضمن میں اپنی ذمہ داریوں کا ادراک کرے اور اپنے وعدوں پر فوری عملدرآمد کرے۔ وزیراعظم نے کہا کہ پانی کوہتھیار کے طور پر بھی استعمال کیا جارہا ہے۔بھارت کا سندھ طاس معاہدے کو اپنے تنگ نظر سیاسی مفادات کے لئے یک طرفہ طور پر معطل کرنے کا فیصلہ قابل مذمت ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ پاکستان اپنے حصے کے پانی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا اوربھارت کو ریڈ لائن کراس نہیں کرنے دیگا۔وزیراعظم نے کہا کہ گلیشیئرز کا تحفظ ہر صورت یقینی بنانا ہوگا۔\932مزید اہم خبریں
-
یوٹیوبر ڈکی بھائی کو گرفتار کر لیا گیا
-
سیلاب کی تباہ کاریاں، گلگت بلتستان کی اہم ایکسپریس وے سیلاب میں بہہ گئی
-
مون سون کا اب تک کا سب سے تگڑا اسپیل، پنجاب کیلئے بھی الرٹ جاری کر دیا گیا
-
8 ہزار ارب روپے کا تاریخی بجٹ خسارہ ہونے کے باوجود احسن اقبال کا 2800 ارب روپے کی بچت ہونے کا حیران کن دعوٰی
-
معافی مانگنے سے الیکشن ہار کر بھی حکومت اور وزرات عظمٰی کاملنا بھی ممکن ہوجاتا ہے؟
-
خیبرپختونخوا میں کل سے مون سون بارشوں کی شدت میں اضافے کی پیشگوئی
-
حافظ آباد میں قتل کی لرزہ خیز واردات
-
عالمی مارکیٹ سے مہنگی گیس کی خریداری کیلئے حکومت نے مقامی گیس کی پیداوار کم کروا دی
-
یوکرین جنگ: پوتن ٹرمپ ملاقات اور یو این کا تنازع کے منصفانہ حل پر زور
-
غزہ: اسرائیل سے امدادی قافلوں کے محافظوں پر حملے روکنے کا مطالبہ
-
یوکرین: یو این اور شراکت داروں کا امدادی قافلہ جنگ زدہ کیرسون پہنچ گیا
-
افغانستان: طالبان کا چار سالہ دور امدادی ضرورتوں میں اضافہ، یو این ادارہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.