Live Updates

چائلڈ میرج ریسٹرینٹ بل کی منظوری پر ڈپٹی سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی سعدیہ دانش کا صدر مملکت کو خراج تحسین

جمعہ 30 مئی 2025 19:10

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2025ء) ڈپٹی سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی سعدیہ دانش نے چائلڈ میرج ریسٹرینٹ بل 2025 کی منظوری پر صدرِ پاکستان آصف علی زرداری کو خراجِ تحسین اور مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بل بچوں کے حقوق کے تحفظ اور ان کے محفوظ مستقبل کی جانب ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ سعدیہ دانش کا کہنا تھا کہ یہ قانون نہ صرف کم عمری کی شادیوں کی روک تھام میں مددگار ہوگا بلکہ بچیوں کی تعلیم، صحت اور تحفظ کو بھی یقینی بنائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے سینیٹر شیری رحمان اور رکن قومی اسمبلی شرمیلا فاروقی کے اس اقدام کو قابلِ ستائش قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ خواتین اور بچوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے قانون سازی میں صفِ اول کا کردار ادا کیا ہے۔انہوں نے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور صدر پاکستان آصف علی زرداری کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ ایسی قانون سازی کی حمایت اور رہنمائی کی ہے جس سے خواتین اور بچوں کو فائدہ پہنچے۔ سعدیہ دانش نے مزید کہا کہ وفاقی سطح پر ہونے والی اس تاریخی قانون سازی کو دیگر صوبوں بشمول گلگت بلتستان تک وسعت دینا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے تاکہ ملک بھر میں بچوں کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات