نوشہرہ کلاں کے عوام ظالمانہ بجلی لوڈشیڈنگ سے تنگ آکر سڑکوں پر نکل آئے

سینکڑوں عوام نے نوشہرہ مردان روڈ ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کردی ، گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں

جمعہ 30 مئی 2025 20:20

نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2025ء)نوشہرہ کلاں کے عوام ظالمانہ بجلی لوڈشیڈنگ سے تنگ آکر سڑکوں پر نکل آئے، سینکڑوں عوام نے نوشہرہ مردان روڈ ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کردی جس کے باعث گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں، مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈاٹھا رکھے تھے جس پرظالمانہ بجلی لوڈشیڈنگ نامنظور کے نعرے درج تھے مظاہرین کی قیادت نوشہرہ کلاں کے معروف سماجی شخصیت محمد ولید اختر کر رہے تھے مظاہرین نے نوشہرہ سٹی ایکسین پیسکو کے دفتر کے سامنے بھی دھرنا دیا، ایسکیسن پیسکو اپریشن نوشہرہ سٹی اور مظاہرین کی قیادت کے مابین کامیاب مذکرات کے بعد مظاہرین منتشر تفصیلات کے مطابق نوشہرہ کے معروف سماجی کارکن محمد ولید اختر کی کال پر نوشہرہ کلاں کے مختلف علاقوں کے سینکڑوں عوام نے لبیک کہہ کر بجلی کی ظالمانہ اور ناروا لوشیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین نینوشہرہ مردان روڈ نوشہرہ چونگی سٹاپ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لئے دونوں اطراف سے بند کردیا جس سے ٹریفک کی روانی میں خلل پیدا ہو گئی مظاہرین ریلی کی شکل میں ایکسین پیسکو اپریشن نوشہرہ سٹی کے دفتر کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا مظاہرین نے خطاب کرتے ہوئے محمد ولید اختر نے کہا کہ پیسکو حکام کی جانب سے نوشہرہ کلاں کے عوام پر اس شدید گرمی کے موسم میں ناروا لوڈشیڈنگ اب برداشت سے باہر ہوگئی ہے کیونکہ ایک طرف شدید گرمی کا موسم تو دوسری طرف محکمہ واپڈا کی ترسیل کمپنی پیسکو حکام کی جانب سے ناروا لوڈشیڈنگ نے نوشہرہ کلاں کے مکینوں کا جینا محال کرکے رکھ دیا ہے، کاروبار زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی جبکہ نوشہرہ کلاں کے درزی ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر بیٹھ گئے ہیں جس سے ان کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے ہو گئے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ یہ کہاں کا انصاف ہے کہ بجلی صارفین ماہانہ ہزاروں روپے بلز ادائیگی کے باوجود بجلی سے محروم ہیں جبکہ محکمہ واپڈا کے ملازمین کا بجلی بلز بھی نہ ہونے کے برار اور فری بجلی یونٹ الگ انہوں نے وفاقی وزیر پانی و بجلی سمیت چیئرمین واپڈا، اور پیسکو چیف سے مظالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ نوشہرہ کلاں کے عوام پر اس شدید گرمی کے موسم میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ کم سے کم کریں بصورت دیگر ہم اس احتجاجی مظاہرے کو غیر معینہ مدت تک بڑھا دیں گے بعدازاں پیسکو ایکسین نوشہرہ سٹی فیروز شاہ نے مظاہرین کو لوڈشیڈنگ کا دورانیہ کم سے کم کرنے کی یقین دھانی کرائی اور احتجاجی مظاہرے کی قیادت کرنے والے محمد ولید اختر کے ساتھ مذکرات کئے، پیسکو ایکسین اور مظاہرین کی کامیاب مذکرات کے بعد مظاہرین منتشر ہوگئے۔