سفیر رحیم حیات قریشی کی بیلجیئم میں مقیم پاکستانی صحافیوں سے ملاقات

جمعہ 30 مئی 2025 23:20

برسلز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2025ء) بیلجیئم، لکسمبرگ اور یورپی یونین کے لئے پاکستان کے سفیر رحیم حیات قریشی نے بیلجیئم میں مقیم پاکستانی صحافیوں سے ملاقات کی جس میں اہم علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

سفارتخانہ کی ایکس پر پوسٹ کے مطابق انہوں نے صحافیوں کو جنوبی ایشیا میں بدلتی ہوئی سیکورٹی صورتحال پر بریفنگ دی اور بحران کے دوران صحافتی برادری کے تعمیری کردار کو سراہا۔