Live Updates

معاہدہ قبول کرو یا نیست و نابود کر دیا جائے گا،اسرائیل کی حماس کو دھمکی

ہفتہ 31 مئی 2025 14:55

تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مئی2025ء)اسرائیل نے فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کو سخت الفاظ میں خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے غزہ میں مغویوں کی رہائی سے متعلق پیش کردہ امریکی معاہدہ قبول نہ کیا تو اسے صفح ہستی سے مٹا دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی وزیر دفاع نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ "حماس کو امریکی ایلچی اسٹیو وٹکوف کی جانب سے پیش کردہ جنگ بندی معاہدہ تسلیم کرنا ہوگا، ورنہ تباہی اس کا مقدر ہوگی۔" انہوں نے مزید کہا کہ اب فیصلہ حماس کے ہاتھ میں ہے، یا معاہدہ قبول کرے یا مکمل تباہی کے لیے تیار رہے۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات