Live Updates

فاطمہ جناح انسٹی ٹیوٹ آف چیسٹ کوئٹہ میں انسدادتمباکو نوشی کے عالمی دن کے حوالے سے آگاہی پروگرام وواک

ہفتہ 31 مئی 2025 15:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2025ء) فاطمہ جناح انسٹی ٹیوٹ آف چیسٹ کوئٹہ میں انسداد تمباکو نوشی کا عالمی دن منایاگیا اس سلسلے میں پاکستان چیسٹ سوسائٹی بلوچستان چیپٹر کے زیراہتمام انسداد تمباکو نوشی کے عالمی دن کی مناسبت سے تقریب کاانعقاد کیاگیا۔

(جاری ہے)

فاطمہ جناح انسٹیٹیوٹ آف چیسٹ کوئٹہ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر شیرین خان ،پاکستان چیسٹ سوسائٹی بلوچستان چیپٹر کے صدر ڈاکٹر ہدایت اللہ ،جنرل سیکرٹری ڈاکٹر وحید اللہ نےانسداد تمبا کو نوشی کے حوالے سے شرکاسے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ 31مئی کو دنیا بھر میں ہر سال انسداد تمبا کو نوشی کا عالمی دن منایاجاتاہے جس کا مقصد لوگوں کو تمبا کو نوشی کے مضر اثرات اور نقصانات سے آگاہی دیناہے ،دنیا بھرمیں لاکھوں لوگ تمبا کو نوشی سے منسلک بیماریوں کی وجہ سے موت کی آغوش میں چلے جاتے ہیں ،تمبا کو نوشی سے صرف تمباکو نوش افراد ہی نہیں بلکہ ان کے اردگرد موجود دیگرافراد بھی متاثر ہوتے ہیں ،نوجوان نسل کو اس لعنت سے بچانے کےلئے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے ۔

تقریب کے آخر میں ڈاکٹرز میں شیلڈز تقسیم کی گئیں اور بعدازاں آگاہی واک کا بھی اہتمام کیاگیا۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات