Live Updates

سوراب میں کچھی سے تعلق رکھنے والے ہدایت اللہ بلیدی کی شہادت قابل مذمت ہے ، امان اللہ کنرانی ایڈووکیٹ

ہفتہ 31 مئی 2025 18:10

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مئی2025ء) سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن پاکستان کے سابق صدر امان اللہ کنرانی نے جمعہ کو سوراب میں بھاگ کچھی سے تعلق رکھنے والے ایک پروفیسر کے بیٹے واے سی سوراب ہدایت اللہ بٴْلیدی شہید سمیت دیگر بے گناہوں کے قتل پر دٴْکھ و افسوس و رنج کا اظہار کرتے ھوئے ان واقعات کے تسلسل کو بلوچستان کی مخدوش صورتحال کو گھمبیر بنانے کا پیش خیمہ قرار دیا ہے جس پر سرکاری مذمتی بیانات و دھمکی آمیز گرجتا برستا لہجہ و بھارت کی سازش کا طعنہ تمام حکومت کے مردو خواتین ناقدین بھارت کے ایجنٹ قرار اور را کے فنڈز کی ترسیل سے بیک زبان جوڑے جانے کا عمل جاری ہے تاھم یہ بیانات دینے والے خود بلوں میں گٴْھسے ھوتے ہیں ان کے نام پر بیانات جاری ھوتے رہتے ہیں جو غریب کے بچوں کو بہادری و مخالفین کو غداری کے سرٹیفکیٹ بانٹتے رہتے ہیں پہلے یہ بیانات دینے والے صف اول میں عوام کے ساتھ بیٹھے رہیں اور حالات کی تپش کو ان کی طرح محسوس کریں تب انکی ھمدردی کا اثر عوام کو محسوس ھوگا ورنہ روزگار سمجھ کر بیانات دینا عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنا و مگر مچھ کے آنسوووں سے تعبیر کیا جائے گا ہے یہ حقیقت سب پر عیاں ہے دٴْنیا میں مہذب و مسلمہ و بین الاقوامی پزیرائی کے اصولوں کے تحت ہر تنازعہ کو پٴْرامن طریقے بات چیت سے حل کیا گیا ہے چاہے مشرقی و مغربی جرمنی کا مسئلہ ہو یا امریکہ و طالبان سب نے مل کر سب کچھ ٹیبل پر بیٹھ کر طے کیا آج صاحب اقتدار محض اپنی اقتدار کی طوالت و وسائل کو ہڑپ کرنے کی آڑ میں بدامنی کو بطور ڈھال استعمال کرکے اپنے مطلوبہ مقاصد حاصل کئے جارہے ہیں اور عوام کو بطور ایندھن استعمال و قٴْربانی کا بکرا بنایا جارہا ہے اور عید سے قبل حالات کی سنگینی عوام کیلئے عید و قربانی و حج کی خوشیاں ناپید کردے گی۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات