Live Updates

پاکستان نے ایٹمی اسلامی ملک بنکر دنیا کو پیغام دیا ہم ایک آزاد، خودمختار اور ناقابلِ تسخیر قوم ہیں‘ ڈاکٹر سعید احمد عنایت اللہ

یومِ تکبیر ہمیں یاد دلاتا ہے کہ اگر قوم متحد، قیادت مخلص اور سائنسدان محنتی ہوں تو دنیا کی کوئی طاقت کامیابی کو نہیں روک سکتی پاکستان کو ایٹمی اسلامی ملک بنانے میں ذوالفقار علی بھٹو ،ڈاکٹر عبدالقدیر خان اور میاں محمد نواز شریف نے بنیادی کردار اداکیا ’ یومِ تکبیر اور استحکام پاکستان‘‘ تقریب سے ڈاکٹر احمد علی سراج ، مولانا محمد الیاس چنیوٹی، مولانا زاہد محمود قاسمی ودیگر علماء کا خطاب

ہفتہ 31 مئی 2025 18:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مئی2025ء)انٹر نیشنل ختم نبوت مو ومنٹ کے مرکزی امیر مولانا ڈاکٹر سعید احمد عنایت اللہ،مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا ڈاکٹر احمد علی سراج ،مولانا عبدالرؤف مکی، مولانا محمد الیاس چنیوٹی ایم پی اے، مولانا صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی،معاون خصوصی امیر مرکزیہ مولانا محمد بن سعید، مرکزی ترجمان مولانا مجیب الرحمن ،مولانا قاری محمد طیب عباسی، مولانا محمدامداد اللہ قاسمی، مولانا قاری شبیر احمد عثمانی ،مولانا قاری محمدرفیق وجھوی،مولانا افتخاراللہ شاکر اور مولانا غلام یاسین صدیقی نے’’ یومِ تکبیر اور استحکام پاکستان‘‘ کے عنوان پر منعقدہ مختلف تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ28 مئی 1998ء کا دن تاریخ پاکستان میں ہمیشہ سنہری حروف سے لکھا جائے گا جب پاکستان نے ہندوستان کے پانچ ایٹمی دھماکوں کے جواب میں 6 ایٹمی دھماکے کر کے واحد ایٹمی اسلامی ملک اور ایٹمی طاقت بنکر دنیا کو یہ پیغام دیا کہ ہم ایک آزاد، خودمختار اور ناقابلِ تسخیر قوم ہیں، مقررین نے کہا کہ یہ کامیابی اچانک حاصل نہیں ہوئی بلکہ اس کے پیچھے کئی دہائیوں پر محیط قربانیوں،عزم و ہمت اور انتھک محنت کی طویل داستان اور سابق وز یراعظم ذوالفقار علی بھٹو مرحوم ،ڈاکٹر عبدالقدیر خان مرحوم اوراُس وقت کے وز یراعظم میاں محمد نواز شریف جیسی عظیم شخصیات کا روشن اور بنیادی کردار ہے ، انہوں نے کہاکہ میاں محمد نواز شریف نے بھارت کے پانچ ایٹمی دھماکوں کے جواب میں تمام تر عالمی دباؤ ، امریکہ، یورپی ممالک اور مالیاتی اداریوں کی طرف سے سنگین دھمکیوں اورلالچ کے حربوں اورہتھکنڈوں کے باوجود اس وقت بحثیت وز یراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان ، 28 مئی 1998ء کو چاغی کے پہاڑوں میں اللہ اکبر کی صداؤں کے ساتھ 6 ایٹمی دھماکے کر کے دشمنوں کو بتا دیا کہ پاکستان ایک ایٹمی طاقت ہے، اور کوئی اس کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا انہوں نے کہا کہ یومِ تکبیر اللہ تعالیٰ کی طرف سے عطا کردہ ایک عظیم طاقت و نعمت کی یاد اور تجدیدِ عہد و وفاکا دن ہے یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ اگر قوم متحد، قیادت مخلص اور سائنسدان محنتی ہوں تو دنیا کی کوئی طاقت ہماری کامیابی کو نہیں روک سکتی انہوں نے کہا کہ آج ہم عزم کریںکہ اپنے ایٹمی اثاثوں کی حفاظت کے ساتھ سا تھ اپنی سائنس و ٹیکنالوجی کو مزید فروغ دیتے ہوئے ان عظیم شخصیات کے مشن کو ہر حال میںجاری رکھیں گے۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات