Live Updates

بلاول بھٹو زرداری کی ارشد ندیم کو ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد

ہفتہ 31 مئی 2025 18:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2025ء) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ارشد ندیم کو جنوبی کوریا میں منعقدہ ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہاہے کہ ارشد ندیم کی محنت، لگن اور ثابت قدمی نے پاکستان کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو یہاں جاری بیان کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ارشد ندیم کو ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں شاندار فتح پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دیتا ہوں،ان کی محنت، لگن اور ثابت قدمی نے پاکستان کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ارشد ندیم آنے والے کھلاڑیوں کے لئے ایک بہترین مثال ہیں،ان کے مستقبل میں مزید کامیابیوں کی امید رکھتے ہیں۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات