Live Updates

رہنما پیپلز پارٹی ہمایوں خان کی ارشد ندیم کو ایشین ایتھلیٹس چمپئن شپ جیتنے پر دلی مبارکباد!

ہفتہ 31 مئی 2025 19:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مئی2025ء)سیکرٹری جنرل پاکستان پیپلز پارٹی ہمایوں خان نے ارشد ندیم کو ایشین ایتھلیٹس چمپئن شپ جیتنے پر دلی مبارکباد دیتے ہوئے کہاہے کہ آپ کی لگن اور غیر معمولی صلاحیتوں نے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں ہمایوں خان نے کہاکہ ارشد ندیم کو ایشین چیمپئن شپ جیتنے کی شاندار کامیابی پر بہت بہت مبارکباد پیش کرتا ہوں، آپ کی لگن اور غیر معمولی صلاحیتوں نے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ آپ کی فتح خواہشمند کھلاڑیوں کے لیے ایک تحریک ہے، آپ کے مستقبل میں کامیابی کی بہت دعائیں ہیں۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات