Live Updates

قوم پرستی کے نام پر دہشت گردی کی بھرپور مذمت کرتے ہیں،عمران حسن جتوئی

ہفتہ 31 مئی 2025 20:30

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2025ء) انفارمیشن سیکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی ضلع لاڑکانہ عمران حسن جتوئی نے کہا ہے کہ مورو میں قوم پرستی کے نام پر دہشت گردی کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

پی پی پی ڈویژنل صدر وزیر داخلہ کی رہائش گاہ پر حملہ شہداء جمہوریت کی تصاویرکی بے حرمتی ناقابل برداشت ہے۔انہوں نے کہا کہ قومی شاہراہ پر گاڑیاں جلانا اور پولیس پر حملے سراسر دہشت گردی ہے۔ملزمان کے خلاف بھرپور کارروائی کی جانی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مخالف دہشت گرد تنظیوں کو سندھ کے عوام ہر فورم پر رد کر چکے ہیں، دہشت گردی سے یہ عوام میں خوف پھیلانے کی ناکام سازشیں کر رہے ہیں۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات