Live Updates

بھارتی پولیس نے سوشل میڈیا استعمال کرنے پرپونچھ میں ایک نوجوان گرفتارکرلیا

اتوار 1 جون 2025 15:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2025ء) بھارت کےغیرقانونی طورپر زیر تسلط جموں وکشمیرمیں بھارتی پولیس نے سوشل میڈیا استعمال کرنے پر ضلع پونچھ میں ایک نوجوان کو گرفتارکرلیا ہے۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پولیس نے امن و امان کو برقرار رکھنے کے نام پر ضلع کی تحصیل سرنکوٹ کے علاقے سلیاں میں اعجاز احمد نامی نوجوان کو گرفتارکیا اوراس پرسوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے معاشرتی ہم آہنگی اور امن و امان کو خراب کرنے کا الزام لگایا۔پولیس نے بتایاکہ علاقے میں امن وامان کی فضا کو قائم رکھنے کے لیے اعجاز احمد کو احتیاطی حراست میں لے کر عدالتی ریمانڈ پر بھیج دیا گیا ہے۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات