
بھارتی فوجیوں نے گزشتہ ماہ مئی میں ایک خاتون سمیت 17کشمیریوں کو شہید کیا
اتوار 1 جون 2025 16:40
(جاری ہے)
بھارت نے ایک اور متنازعہ اقدام کے تحت برطانیہ میں مقیم ماہر تعلیم کشمیری پنڈت خاتون نتاشا کول کا” اوورسیز سٹیزن شپ آف انڈیا “کارڈ منسوخ کر دیا۔
نتاشا کول مقبوضہ علاقے میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بھارتی حکومت پرتنقید کرتی رہی ہیں۔پاکستان کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران بھارتی پیراملٹری بی ایس ایف نے جموں خطے میں ولیج ڈیفنس گارڈز ( وی ڈی جی )کو دوبارہ متحرک کردیاہے۔ وی ڈی جی ایک بدنام زمانہ مسلح جتھہ ہے جو مسلمان شہریوں کو نشانہ بناتا رہا ہے۔ بی ایس ایف نے ان کے لئے تربیتی کیمپ شروع کیے ہیں جن میں ان کو ہتھیاروں کی تربیت اور ٹیکٹیکل آپریشنز کے بارے میں آگاہی دی جارہی ہے۔ وی ڈی جیز 1990کی دہائی میں تشکیل دیاگیاتھا اورانہیں اب جدید رائفلوں سے لیس کیاجارہاہیں جبکہ آرایس ایس سے منسلک خصوصی پولیس افسران ان کی قیادت کررہے ہیں۔ یہ گروپ خاص طور پر جموں خطے کے پونچھ، راجوری اور کٹھوعہ اضلاع میں متحرک ہیں اورقابض حکام انہیں دور دراز علاقوں میں آزادی پسندوں کو دبانے کے لیے استعمال کررہے ہیں۔ بھارت نے”آپریشن شیلڈ“ کے تحت مقبوضہ علاقے میں بڑے پیمانے پر شہری دفاع کی مشقوں کا ڈرامہ رچایا۔ دس اضلاع میں کی گئی مشقوں میں فرضی فضائی حملے،لوگوں کا انخلاءاور بلیک آﺅٹ شامل تھا۔ ان مشقوں کا مقصد پاکستان کے ہاتھوں حالیہ ذلت آمیز شکست کی خفت مٹانا ہے۔پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ محبوبہ مفتی نے ایک بیان میں بھارت پر زور دیا کہ وہ جنگی طرز عمل ختم کرے اور کشمیری نوجوانوں کے خلاف کریک ڈاﺅن بند کرے۔ انہوں نے کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے غلط استعمال پر تنقید کی اور سندھ طاس معاہدے کی معطلی کی حمایت کرنے پر نیشنل کانفرنس کی مذمت کی اور اسے کشمیر کے مفادات سے غداری قرار دیا۔
مزید قومی خبریں
-
وفاق نے خیبر پختونخوا کو ترقیاتی بجٹ میں یکسر طور پر نظر انداز کیا ہے،مزمل اسلم
-
حکومت پاکستان ایران کی حمایت میں اقدامات اٹھائے‘حافظ نعیم الرحمن
-
وفاقی وزیر صحت کا میڈیکل ڈیوائسز کی مقامی تیاری پر زورامپورٹ پر انحصار ختم
-
خواتین کو مالی طور پر خود مختار بنانے کیلئے پی آئی ٹی بی کا کردارقابلِ ستائش ہے، مریم نواز
-
ہم سب ملکر پاکستان کو ہر قسم کے بحران سے نکالیں گے، پاکستان ہے تو ہم ہیں، دانیال چوہدری
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے وزیر خارجہ ملائیشیا محمد بن حاجی حسن کی ملاقات
-
کراچی کے عوام کو لیاری ایکسپریس وے کو دوبارہ خوبصورت بنا کر تحفہ دیں گے، عبدالعلیم خان
-
اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق سینیٹر فرحت اللہ بابر کو ہراساں کرنے سے روک دیا،ایف آئی اے و دیگر کو جون کے آخری ہفتے تک نوٹس جاری
-
محرم الحرام کے دوران پولیس کے ڈیڑھ لاکھ سے زائد اہلکار تعینات کیے جا رہے ہیں‘ خواجہ سلمان رفیق
-
پنجاب بھرمیں 1329ٹریفک حادثات،16افراد جاں بحق ،1588زخمی ہوئے،ترجمان ریسکیو
-
ساہیوال، بدمعاشی غنڈہ گردی کی ویڈیوفلم بنانے کی رنجش،ایک ہی خاندان پر فائرنگ سے 5افراد زخمی، مقدمہ درج
-
خون کا عطیہ انسانیت کی سب سے اعلیٰ خدمت اور نوجوان اس مشن کا ہراول دستہ ہیں، گورنر سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.