Live Updates

دہشتگردی کیخلاف وطن کیلئے سیکورٹی فورسز کی لازوال قربانیارائیگاں نہیں جائیں گی اورنہ انہیںکبھی فراموش کیاجاسکتا ،ملک سجاد

بھارتی چیف کا پہلی بار پاک فضائیہ کے ہاتھوں بھارتی لڑاکاطیاروں کی تباہی کا اعتراف پاکستان کی عسکری بالادستی کا بین الاقوامی ثبوت ہے،مسلم لیگی رہنما

اتوار 1 جون 2025 16:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جون2025ء)پاکستان مسلم لیگ(ن) اسلام آباد کے سنیئر رہنما و سابق یوسی چیئرمین ملک سجاد نے اپنے جاری بیان میںکہاہے کہ سیاسی مفادات کی خاطر انتشار کو بڑھاوادینا ملک وقوم کیلئے قطعی نیک شگون نہیں، سیاسی عدم استحکام نے ملکی معیشت کو تباہ کیا،پی ٹی آئی کی قیادت اقتدار کی ہوس کے بجائے ملک کی تعمیر وترقی اورعوام کی خوشحالی پر توجہ دیں،ملک دشمن عناصر پاکستان میں سیاسی عدم استحکام فرقہ واردیت اور دہشتگردی کو بڑھاوا دیکر وطن عزیز کومعاشی طورپر غیر مستحکم کرنے کی سازشوں میں مصروف ہیں ہمیں ان کی تمام اندرونی و بیرونی سازشوں کو متحد ہو کر ناکام بناناہوگا۔

انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف سیکورٹی فورسز کی قربانی لازوال ہیں جنہیں کبھی فراموش نہیں کیاجاسکتا،قوم کے بیٹے وطن کے دفاع کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کررہے ہیں ،وطن پر قربان ہونے والے ان بہادر سپوتوں کو پوری پاکستانی قوم سلام پیش کرتی ہے ،قانون نافذ کرنے والے اداروں کی وطن کیلئے دی گئی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، موجودہ معاشی بحران کے پیش نظر حکومت،اپوزیشن ،عدلیہ ،انتظامیہ اور اسٹیبلشمنٹ کو ملکر کرداراداکرناہوگا ،اداروں میں محاذ آرائی کو بڑھاواملاتو اس کے خطرناک نتائج بڑآمد ہونگے۔

(جاری ہے)

مسلم لیگی رہنما ملک سجاد نے مزید کہاکہ بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان کی طرف سے پہلی بار پاک فضائیہ کے ہاتھوں بھارتی لڑاکاطیاروں کی تباہی کا اعتراف پاکستان کی عسکری بالادستی کا بین الاقوامی ثبوت ہے، دشمن نے پاکستان کو سفارتی سطح پر تناہ کرنے کی کوشش کرتے ہوئے مختلف وفود کو33ممالک میں بھیجا مگر وہ اپنے عزائم میں بُری طرح ناکام رہا، یہ پاکستان نے یہ صرف عسکری بلکہ سفارتی میدان میں بھی غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور اپنا مقدمہ دنیا کے سامنے مضبوط انداز میں پیش کیا۔

انہوں نے کہاکہ پوری قوم اپنے عسکری اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، دشمن کی ہر چال کو ناکام بنانے میں ہماری مسلح افواج نے جس طرح پیشہ وارانہ مہارت ،جذبے اور قربانی کا مظاہرہ کیا ہے وہ ناقابل فراموش ہے، ہم اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ اس نے ہمیں ایسے بہادر سپاہی دئیے ہیں جو وطن عزیز کی سرحدوں کی حفاظت میں ہر لمحہ مستعد ہیں، ہم اپنے ان تمام شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوںنے اپنے خون سے پاکستان کی سرزمین کومحفوظ بنایا۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات