
عالمی برادری مقبوضہ جموں و کشمیر کی بگڑتی ہوئی صورت حال کا نوٹس لے : حریت کانفرنس
پیر 2 جون 2025 17:04
(جاری ہے)
اجلاس میں ان عناصر کی مذمت کرتے ہوئے کہاگیا کہ کشمیری عوام نے انہیں مسترد کر دیا ہے۔ اجلاس میں تنازعہ کشمیر کو خالصتا ایک سیاسی مسئلہ قرار دیتے ہوئے کہا گیاکہ پاکستان اور بھارت دونوں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر دستخط کررکھے ہیں جن میں کشمیری عوام کو اپنے سیاسی مستقبل کا فیصلہ آزادانہ اور منصفانہ استصواب رائے کے جمہوری فارمولے کے ذریعے کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔
اجلاس میں کشمیر کے بارے میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے حالیہ بیان کو کشمیری عوام کے لئے حوصلہ افزاء قراردیتے ہوئے سراہاگیا۔اجلاس میں کہاگیا کہ اس بیان نے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی میں ایک نئی روح پھونک دی ہے۔اجلاس میں کشمیر پر بات چیت پر زور دیتے ہوئے کہا گیا کہ دیرینہ تنازعہ کشمیر کو عوام کی خواہشات اور امنگوں کے مطابق حل کرنے کے لیے پاکستان، بھارت اور کشمیری قیادت کو میز پر بیٹھنا چاہیے۔ اجلاس میں طویل عرصے سے مختلف جیلوں میں بند حریت رہنمائوں اور نوجوانوں کی مسلسل غیر قانونی نظربندی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس اور عالمی برادری پر زور دیا گیا کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر کی بگڑتی ہوئی صورت حال کا سنجیدگی سے نوٹس لیں جہاں دس لاکھ سے زائد بھارتی فوجیوں نے کشمیری عوام کو محصور کر کے بنیادی حقوق سے محروم کررکھا ہے جن کی ضمانت اقوام متحدہ کے چارٹر میں دی گئی ہے۔
مزید کشمیر کی خبریں
-
وزیراطلاعات کا ملکی وغیرملکی میڈیا کیساتھ ایل او سی کا دورہ، بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب
-
بلاول بھٹو زرداری بہت جلد کم عمر ترین وزیراعظم بنیں گے اور عوام کے تمام تر مسائل حل کرکے دم لیں گے، فیصل کریم کنڈی کا دعویٰ
-
کارگل میں 5.2 شدت کا زلزلہ، کشمیر میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے
-
فلسطین اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانیت کے خلاف جرائم کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرنا ہو گا، بھارت تنازعہ کشمیر کے حل کےلئے بامعنی اور نتیجہ خیز مذاکرات کرے، وزیراعظم محمد شہباز شریف ..
-
حق خود ارادیت کے حصول کےلیے کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، جموں و کشمیر کا تنازعہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے اور رہے گا، وزیراعظم محمد شہبازشریف
-
وزیراعظم شہبازشریف کی آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی آمد، پولیس دستے کی سلامی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف ایک روزہ دورہ آزاد جموں و کشمیرپرمظفرآباد پہنچ گئے
-
جلد آزاد جموں وکشمیر میں بھی وزیراعظم یوتھ پروگرام شروع کر رہے ہیں،رانا مشہود
-
وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی نے مظفرآباد میں علاقائی دفتر کا افتتاح کر دیا
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ،14 آئی پی پیز کے ساتھ نظر ثانی شدہ معاہدوں کی منظوری
-
مقبوضہ جموں کشمیر میں زلزلے کے جھٹکے
-
مظفرآباد ، بجلی کا طویل بریک ڈائون، لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 18 سے 20 گھنٹے تک جاپہنچا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.