Live Updates

کراچی میں بنیان مرصوص کانفرنس، علما کا پاک فوج کو خراج تحسین

ہم کسی کی طاقت اور معیشت دیکھ کر گھبرانے والے نہیں، جہاں اللہ کی طاقت ہو وہاں سندور کی طاقت نہیں چلے گی،پیر شیخ حسن حسیب الرحمن

پیر 2 جون 2025 18:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2025ء)کراچی میں پولو گرائونڈ جناح باغ میں بنیان مرصوص کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس سے علما کرام نے خطاب کرتے ہوئے پاک افواج کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پیر شیخ حسن حسیب الرحمن نے کہا کہ میں سلام پیش کرتا ہوں اپنے سپہ سالار فیلڈ مارشل عاصم منیر اور اپنی فوج کے جوانوں کو جن کی جرات اور بہادری سے کیے گئے اقدام نے پاکستان سمیت پوری امت مسلمہ کا سر فخر سے بلند کردیا۔

انہوں نے کہا کہ دنیا میں ہر جگہ سے یہ خبریں سامنے آ رہی تھیں کہ وہاں پر کفر غالب آگیا، وہاں پر مسلمانوں پر ظلم ہو رہا ہے لیکن ہمارے سپہ سالار کی قیادت میں آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر پوری امت مسلمہ نے شکر ادا کیا۔

(جاری ہے)

شیخ حسن حسیب الرحمن نے کہاکہ ہم نے بھارت کی طرح رات میں نہیں بلکہ دن کی روشنی میں سنت رسولﷺ پر عمل کرتے ہوئے نماز فجر کی ادائیگی کے بعد حملہ کیا۔انہوں نے کہا کہ ہمارے سپہ سالار نے کہا تھا کہ ہم اللہ کی خاطر لڑنے والے ہیں، ہم کسی کی طاقت اور معیشت دیکھ کر گھبرانے والے نہیں، جہاں اللہ کی طاقت ہو وہاں سندور کی طاقت نہیں چلے گی۔انہوں نے کہا کہ ہمارے سپہ سالار نے کہا تھا کہ ہم رات کے اندھیرے میں نہیں بلکہ دن میں دنیا کے سامنے حملہ کریں گے۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات