گورنمنٹ کالج وویمن یونیورسٹی سیالکوٹ کی سکالر نے بین الاقوامی سیرت کانفرنس میں تیسرا انعام حاصل کیا

پیر 2 جون 2025 22:04

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2025ء) گورنمنٹ کالج وویمن یونیورسٹی سیالکوٹ تعلیمی اداروں کے لیے فخر کا باعث بنی ہے، انسٹی ٹیوٹ آف عربی اینڈ اسلامک کی پی ایچ ڈی سکالر افشاں ناز نے 3 روزہ بین الاقوامی سیرت کانفرنس میں تیسرا انعام حاصل کیا۔

(جاری ہے)

ترجمان گورنمنٹ کالج وویمن یونیورسٹی سیالکوٹ کے مطابق اسلامی یونیورسٹی کے زیر اہتمام ہونے والی کانفرنس میں کراچی، کوئٹہ اور اسلام آباد سمیت پاکستان بھر سے ممتاز سکالرز، محققین اور دانشوروں نے شرکت کی۔

پی ایچ ڈی سکالر افشاں ناز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا جس پرانہیں 150,000 روپے کا نقد انعام اور ایک سرٹیفکیٹ آف ایکسیلنس دیا گیا۔ جی سی یونیورسٹی کی انتظامیہ نے افشاں ناز کو ان کی کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے۔