Live Updates
ورلڈ فوڈ سیفٹی ڈے،پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے سیمینار کا انعقاد
ہمیں اپنے آپ کو بدلنا ہوگا، فوڈ سیفٹی ہم سب کی ذمہ داری ہے‘ وزیرصحت خواجہ عمران نذیر
مضر صحت دودھ پر پنجاب فوڈ اتھارٹی نے انتھک محنت کی، تلف شرح میں نمایاں کمی ریکارڈ ہوئی‘بلال یاسین
فوڈ سیفٹی، نیوٹریشن پر توجہ دے کر ہم پیسوں کی بچت کیساتھ ساتھ ذہنی سکون حاصل کر سکتے ہیں‘ معاون خصوصی سلمیٰ بٹ
پیر 2 جون 2025
20:40
�اہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2025ء)ورلڈ فوڈ سیفٹی ڈے کے حوالے سے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے الحمراہ ہال میں سیمینار کا انعقادکیا گیا جس کا عنوان ''غذائی تحفظ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری''ہے۔ سیمینار میں معاونِ خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب سلمیٰ بٹ، ڈی جی سول سروسز فرحان عزیز خواجہ،ڈی جی فوڈ اتھارٹی اور غذائی ماہرین، انڈسٹریز نمائندگان نے شرکت کی۔
اس موقع پر معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب سلمٰی بٹ نے اپنے خطاب میں کہا کہ فوڈ کوالٹی، پرائس کنٹرول مریم نواز شریف کی اولین ترجیح ہے، حکومتی اقدامات، فوڈ اتھارٹی کی کوششوں سے سپلائی چین مینجمنٹ میں واضح بہتری؛ مزید بہتر کرنا ہوگا، ہمیں اپنی ترجیحات بدلنے کی ضرورت ہے، جنک فوڈ سے پرہیز میں ہی عافیت ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب بچوں کی صحت کے لیے بہت لگن اور محنت سے کام کر رہی ہیں، فوڈ سیفٹی کی بات ہو اور عاصم جاوید کی تعریف نہ ہو یہ ممکن نہیں، فوڈ سیفٹی، نیوٹریشن پر توجہ دے کر ہم پیسوں کی بچت کیساتھ ساتھ ذہنی سکون حاصل کر سکتے ہیں۔
(جاری ہے)
صوبائی وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین نے کہا کہ فوڈ اتھارٹی جب بلاتی ہے مجھے فخر محسوس ہوتا ہے، سلمیٰ بٹ اور عاصم جاوید دونوں بہت محنتی ہیں، ہر وقت کام کام اور بس کام کرتے رہیہیں،آج فوڈ ہینڈلرز کے میڈیکل ٹریننگ سے ہائجین قوانین کے مطابق ہے، یہ ہے فوڈ اتھارٹی!مضر صحت دودھ پر پنجاب فوڈ اتھارٹی نے انتھک محنت کی، تلف شرح میں نمایاں کمی ریکارڈ ہوئی،آج ٹولنٹن مارکیٹ کی صورتحال بہت بہتر ہے، کریڈٹ میٹ سیفٹی ٹاسک فورس کو جاتا ہے۔
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ شہباز شریف نے اپنے دونوں ادوار میں کامیابی سمیٹی، فوڈ اتھارٹی منہ بولتا ثبوت ہے،میں اور اہلیانِ لاہور فوڈ سیفٹی آفیسرز کے شکر گزار ہیں، آپ نے ہمیں فوڈ سیفٹی کا بتایا، ہمارے کھانے میں کس مقدار میں کیا اجزاء شامل کرنے ہیں، آگاہی کا فقدان ہے، ہمیں اپنے آپ کو بدلنا ہوگا، فوڈ سیفٹی ہم سب کی ذمہ داری ہے، ہماری بچیاں جو فیلڈ میں آپریشن کرتی ہیں،مزاحمت دیکھتی ہیں وہ ہمارے سر کا تاج ہیں، محکمہ صحت اور فوڈ اتھارٹی اکٹھے بیٹھ کر فوڈ سیفٹی پر مشاورت کریں گے۔
ڈی جی سول سروسزفرحان عزیزخواجہ نے اپنے خطاب میں کہا آج کی نسل کا زیادہ تر وقت موبائل پر گزرتا ہے، عادات تبدیل کرنے سے بہتری ہوگی، کھانے کے اوقات بہتر بنانا ہوں گے، ہمیں آج اپنے رہن سہن کو موڈیفائی کرنا ہوگا،آج ہم اس لیے صحت مند ہیں کہ ہمارے وقت میں الیکٹرانک مشینیں نہیں تھی، قدرتی غذا کا استعمال تھا، کم کھائیں، اچھا صحت بخش کھائیں، خوراک کے ضیاع سے بچیں،کالجز، یونیورسٹی، سکولوں میں غذائی آگاہی اور تربیت اچھا قدم ہے۔
سیکرٹری ماحولیات پنجاب راجہ جہانگیر انورنے کہا کہ فوڈ اتھارٹی سرکار سمیت میڈیا، عوام اور ہم سب کا محبوب ادارہ ہے،ملاوٹ مافیا باز نہیں آتا، فوڈ اتھارٹی بھی بھرپور آپریشنز کرتی ہے، ملاوٹ کیخلاف آپریشنز میں ریکارڈ اضافہ ہوا؛ عاصم جاوید کی سرتوڑ کاوشیں ہیں،یہ وقت ہے مکمل زیرو ٹالرینس پالیسی نافذ کی جائے، جعلسازوں کو کاروبار کی اجازت نہ دی جائے،اب بہت ہوگیا، صحت دشمنوں کو بھرپور جواب دینے کا وقت ہے، نئے قوانین بنائیں۔
ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈاتھارٹی عاصم جاوید نے کہا کہ خوراک کی حفاظت زندگی بچاتی ہے، معاشرہ صحت مند ہوتا ہے، فوڈ سیفٹی کا تصور اسلام کے معاشی و معاشرتی اصولوں کے عین مطابق ہے،خوراک کا معیار جتنا خالص ہوگا، عوام کی صحت اتنی بہتر ہوگی، پنجاب فوڈ اتھارٹی نے پچھلے 8 سال میں جو منزلیں طہ کی ہیں وہ بہت کٹھن تھی، فوڈ سیفٹی آفیسرز پر حملے ہوتے رہے، شدید مزاحمت بھی دیکھنا پڑی، عید کی چھٹیوں پر تمام ادارے چھٹی پر ہوں گی؛ ہماری ٹیمیں فیلڈ میں رہیں گی،پچھلے ایک ہفتے سے عید سپیشل آپریشن کی تیاریاں کی جارہی ہیں، غذائی قلت کے خاتمے اور تحقیق میں جدت کے لیے ٹیکنیکل افسران بھرپور کام کر رہے ہیں،آج کے دن کا مقصد عوام الناس کو خوراک کی تیاری اور حفاظت کے متعلق مکمل آگاہی دینا ہے،اتھارٹی نے محدود وسائل کیساتھ ملاوٹ مافیا کو بھرپور ٹف ٹائم دیا، 2023کی نسبت ملاوٹ کی شرح میں 5فیصد کمی آئی،آپریشن ٹیمیں مبارکباد کی مستحق؛ ان کی وجہ سے ہم صحت بخش خوراک کھا رہے ہیں، گزشتہ سالوں کی نسبت 158 فیصد فوڈ پوائنٹس اور یونٹس کی چیکنگ میں اضافہ؛ 164 فیصد جرمانوں کی شرح بڑھائی گئی،گھریلو سطح پر بھی فوڈ سیفٹی ٹریننگ کو مزید آسان کرنے کے لیے الیکٹرانک لرننگ مینجمنٹ سسٹم متعارف کروایا گیا،پنجاب فوڈ اتھارٹی ابتک 4لاکھ 50ہزار فوڈ ہیلنڈرز کو فوڈ سیفٹی ٹریننگ دے چکی ہے، رواں سال 6لاکھ افراد کو ٹریننگ دینے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے، عاصم جاوید نے مزید کہاکہ محفوظ خوراک کی فراہمی اور غذائی قلت کیساتھ ساتھ آگاہی سیمینارز بھی منعقد کیے جارہے ہیں، 2024سے ابتک مجموعی طور پر 1884 آگاہی سیمینار اور کیمپس لگائے گئے،سلاٹر ہاؤس ہوں یا دودھ کی پیداوار سے ترسیل تک کے مراحل؛ پنجاب فوڈ اتھارٹی متحرک ہے،انٹرنیشنل تنظیموں کے باہمی اشتراک سے فوڈ سیفٹی اور نیوٹریشن ویل بینگ پر کام کر رہے ہیں، غذائی آگاہی سے بہت سی تبدیلیاں رونماء ہوئی ہیں، خاطر خواہ بہتری آئی ہے اور مستقبل کے لیے جامع پلان تیار کیا جارہا ہے،پنجاب کے ہر گھر میں صحت بخش غذا کی فراہمی تک پنجاب فوڈ اتھارٹی سرگرم رہے گی،کوالٹی فوڈ سے ہیلتھ بجٹ میں خاصی کمی کی جاسکتی ہے۔
بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات