
التکبیر کوئز رننگ ٹرافی جامعہ اردو نے جیت لی
یوم تکبیر ملکی دفاع، سلامتی واستحکام کی تجدید کا دن ہے ،ڈاکٹر محمد زاہد
پیر 2 جون 2025 20:45
(جاری ہے)
تقریب کی مہمان خصوصی جامعہ اردو کی رجسٹر ارڈاکٹر سعدیہ خلیل تھیں۔ اس موقع پر ڈاکٹر عبید اللہ کورائی ،ڈاکٹر زاہد خان چیئرمینPQS رجسٹرڈحافظ نسیم الدین ، وائس چیئرمین ڈاکٹر ایس ایم سعید،وائس چیئرپرسن ممتاز فاطمہ ، جنرل سیکریٹری ڈاکٹر فیضان احمد، فہیم ناز و دیگرنے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
ڈاکٹر سعدیہ خلیل نے کہا کہ یہ دن نہ صرف پاکستان کی عسکری تاریخ کا سنگ میل ہے بلکہ قومی خود مختاری ونظیر یاتی تشخص کا دن ہے ۔یہ قوم کی غیرت،جرات اور خودداری کا اعلان تھا۔ دراصل28 مئی دفاع وطن کا سنہراباب ہے۔ پاکستان کا ایٹمی قوت بننا پوری امت مسلمہ کے لیے باعث فخرہے ۔انہوں نے کہاکہ آج جس ہال میں ہم یوم تکبیر بنانے کے لئے جمع ہیں وہ محسن قوم ،ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے نام سے موسوم ہے۔ حافظ نسیم الدین نے کہا یوم تکبیر کے رو زسبزہلالی پرچم پوری آب وتاب کے ساتھ سر بلند ہوا۔ جب ہم نے دنیا کو دکھا دیا کہ قوم متحد اور قیادت باہمت ہو تو دنیا کی کوئی قوت اسے دبا نہیں سکتی۔جس کامظاہرہ حال ہی میں دنیا نے ہندوستان کے خلاف ہماری جوابی کاروائی میں ملاحظہ کیا۔ انہوں نے طالبعلموں سے کہا کہ ٓاج کے روز یہ عزم کریں کہ پاکستان کے حصول کا مقصد رب کی زمین پرربانی قوانین کے نفاذکے لیے اپنی سعی وجہدمسلسل جاری و ساری رکھیں گے۔حافظ نسیم الدین نے کہاکہ PQSرجسٹرڈ گذشتہ کئی سال سے نوجوانوں میں علم کی منتقلی کے حوالے سے خدمات انجا م دے رہی ہے۔ یہ مقابلے تسلسل کے ساتھ اسی لئے منعقد کئے جاتے ہیں۔ یہ کام میری زندگی کا مشن ہے اور انشاء اللہ میں اسے تازیست جاری رکھوں گا۔ منصفین کرام صائمہ تبسم ، ملک وسیم ایڈووکیٹ، اور محمدحسان کے متفقہ فیصلے کے مطابق وفاقی اردو یونیورسٹی، شعبہ بین الاقوامی تعلقات عامہ،جامعہ کراچی ، فلاسفی ڈیپارٹمنٹ کراچی یونیورسٹی اور ہمد رد یونیورسٹی نے بالترتیب اول ،دوم ،سوم اورخصوصی پوزیشنز حاصل کیں ۔ التکبیر کوئز رننگ ٹرافی ایک سال کے لئے جامعہ اردوکے حصے میں آئی۔مزید اہم خبریں
-
ڈپٹی اٹارنی جنرل کی اہلیہ کا موٹرسائیکل سوار خاتون پر تشدد، ویڈیو وائرل، وزیراعظم کا نوٹس، سلمان خورشید کو عہدے سے ہٹا دیا
-
نئے صوبوں سے متعلق ابھی تک کہیں پر بھی کوئی بات نہیں ہوئی
-
مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی پہلے بھی عوام کو دھوکہ دیتی رہیں آج پھرایک ہیں
-
اگرمذاکرات کیلئے قانونی کاروائی روکنا پی ٹی آئی کی شرط ہے تو پیش کریں
-
امریکا میں ویزا کریک ڈاؤن، پاکستانی طلبہ اور دیگر افراد غیر یقینی صورتحال کا شکار
-
میرا بھائی جیل میں، میرے بیٹے جیل میں، میرا بھانجا جیل میں ہے
-
ایران پر امریکی بمباری کا تخمینہ، امریکی جنرل برطرف
-
سندھ حکومت سیلاب متاثرین کے گھروں کی تعمیر کے بعد سولر سسٹم نصب کرے گی
-
سوڈان خانہ جنگی: متحارب ملیشیاؤں میں تصادم، 83 شہری ہلاک
-
غزہ پر اسرائیلی حملوں میں تیزی کے لوگوں پر تباہ کن اثرات، اوچا
-
میانمار: روہنگیاؤں پر تشدد کرنے والوں کے محاسبے کا مطالبہ
-
کورکمانڈر کے یونیفارم کی توہین کرنے والے اب مظلومیت اور چار دیواری کا کارڈ کھیل رہے ہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.