
جو ن لیگ کو سلام کر لے لوگ اسے ووٹ نہیں دیتے
تسلیم کرتا ہوں لوگوں نے ہمیں اور ن لیگ کو بھی ووٹ نہیں دیا، الیکشن کو قطعاً شفاف نہیں مانتے، سمبڑیال ضمنی الیکشن کے نتائج پر ندیم افضل چن کا ردعمل
محمد علی
پیر 2 جون 2025
21:00

(جاری ہے)
میں تسلیم کرتا ہوں لوگوں نے ہمیں ن لیگ کا ساتھ دینے کی وجہ سے ووٹ نہیں دیا، انتخابی مہم میں لوگ کہتے تھے آپ حکومت کے اتحادی ہیں ، ان کے ساتھ چلیں یا خلاف، لوگ کہتے تھے کہ آپ ن لیگ کو چھوڑ دیں ہم آپ کو ووٹ دیں گے۔
ندیم افضل چن نے کہا کہ ن لیگ کا جو ساتھ دیتا ہے عوام ان کو ووٹ نہیں دیتی، میں سمجھتا تھا وزیراعلی کام کررہی ہیں اربوں روپے لگارہی ہیں لیکن یہ تمام دکھانے کے لئے ہے، کسان کی تین فصلیں رل گئی ہیں، پنجاب زراعت پر منحصر کرتا ہے، لوگوں کی مشکلات ہیں ، ہمارے پاس جواب نہیں تھا ہسپتال کیوں پرائیویٹائز ہورہے ہیں، لوگوں نے ہمیں ووٹ نہیں دیا لیکن ن لیگ کو بھی ووٹ نہیں دیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہماری سرکاری مشینری ہوتی تو ہم بھی 45 ہزار ووٹ بنالیتے،جو کہتے ہیں الیکشن جیت گئے ہیں ان کو جیت مبارک ہو لیکن الیکشن شفاف نہیں ہے یہ پولنگ باکس بھی اٹھا کر لے گئے، اس الیکشن سے اگلے الیکشن کی جہدوجہد کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن عوام کو مشکلات میں کیوں ڈالتا ہے؟ لیٹر جاری کردیا کرے، اگر ہم سے کوئی ثبوت مانگے تو دکھا دیں گے، پیپلز پارٹی ایک جمہوری جماعت ہے جہدوجہد جاری رکھیں گے۔مزید اہم خبریں
-
جنیوا میں پلاسٹک آلودگی کے خاتمے پر یو این مذاکرات بے نتیجہ
-
غزہ: خطرناک حالات میں انسانی خدمت کی اخلاقی ذمہ داری نبھاتے ڈاکٹر کی کہانی
-
ملک میں فی لیٹر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا امکان
-
خیبرپختونخواہ حکومت نے اتنہائی حساس علاقوں سے 5 ہزار افراد کو ریسکیو کر لیا
-
دیر میں ریسکیو اہلکار نے اپنی جان پر کھیل کر دریا کے سیلابی ریلے میں پھنسے شہری کو بچا لیا
-
خیبرپختونخواہ میں آسمانی بجلی نے بھی قیامت ڈھا دی، متعدد افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات
-
پنجاب حکومت کا اکتوبر میں ایک لاکھ گھروں کا ہدف مکمل کرنے کا فیصلہ
-
دوبارہ سے غیر معمولی بارشوں اور سیلابی صورتحال کا خدشہ
-
یوکرین: جولائی روسی حملوں میں شہریوں کی ہلاکتوں کا بدترین مہینہ
-
اٹلی کے ساحل پر تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے 27 افراد ہلاک
-
افغانستان: خواتین و لڑکیاں باوقار زندگی گزارنے سے محروم، یو این ویمن
-
حکومت سے مطالبہ ہے کہ عوام اور صنعتوں پر ٹیکسوں کے بے جا بوجھ کو ختم کیا جائے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.