Live Updates

سپریم کورٹ، ماحولیاتی انصاف کو فروغ دینے کیلئے کمیٹی کی تشکیل نوکردی گئی

پیر 2 جون 2025 21:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2025ء)سپریم کورٹ نے ماحولیاتی انصاف کو فروغ دینے کی کمیٹی کی تشکیل نو کر دی۔جاری اعلامئے کے مطابق چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے ماحولیاتی انصاف کو فروغ دینے کیلئے کمیٹی کی تشکیل نو کی، جس کا رجسٹرار سپریم کورٹ نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔

(جاری ہے)

جسٹس شفیع صدیقی کی سربراہی میں 8رکنی کمیٹی بنائی گئی ہے جس میں سپریم کورٹ کے جج علی باقر نجفی، لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس محمد ساجد محمود شامل ہیں جبکہ سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس جواد اور بلوچستان ہائیکورٹ کے جسٹس عامر نواز رانا کمیٹی کے رکن ہوں گے۔اس کے علاوہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر اور پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس محمد نعیم کمیٹی کے رکن ہوں گے۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات