Live Updates

وزیر مملکت/ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے ڈیجیٹل میڈیا فہد ہارون کی اطالوی جمہوریہ کے قومی دن کی تقریب میں شرکت

منگل 3 جون 2025 00:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2025ء) وزیر مملکت اور وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے ڈیجیٹل میڈیا فہد ہارون نے پیر کی شام اسلام آباد میں واقع اطالوی سفارت خانے میں اطالوی جمہوریہ کے قومی دن کی تقریب میں شرکت کی۔ یہ تقریب پاکستان میں اٹلی کی سفیر ماریلینا آرمیلن کی میزبانی میں منعقد ہوئی، جس میں سینئر سرکاری حکام، غیر ملکی سفارت کاروں، صنعتکاروں اور ثقافتی طائفوں اور میڈیا کے نمایندوں نے شرکت کی۔

فہد ہارون نے "فیسٹا ڈیلا ریپبلیکا" (اطالوی جمہوریہ کے قومی دن) کے موقع پر اطالوی عوام اور حکومت کو مبارکباد دی جو ہر سال 2 جون کو اطالوی جمہوریہ کے قیام کی یاد میں منایا جاتا ہے۔ فہد ہارون نے کہا، کہ اس تقریب میں شریک ہونا میرے لیے باعث مسرت ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان اور اٹلی کے درمیان دیرینہ دوستی ہے، جو باہمی احترام، مشترکہ اقدار اور تعاون پر مبنی ہے۔

ایسی تقریبات ہمیں اس بڑھتی ہوئی شراکت داری اور مستقبل کے امکانات کی یاد دلاتی ہیں۔ پاکستان اور اٹلی کے درمیان سفارتی تعلقات سات دہائیوں سے زائد عرصے پر محیط ہیں، جبکہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت، تعلیم، موسمیاتی اقدامات، جدت اور ثقافتی تبادلے کے شعبوں میں تعاون فروغ پا رہا ہے۔ فہد ہارون نے سفیر ماریلینا آرمیلن کی مہمان نوازی کا شکریہ ادا کیا اور اٹلی کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات