
الخدمت فانڈیشن کے زیر اہتمام ’بنو قابل‘پروگرام کی گریجویشن تقریب، 401نوجوانوں کو ڈیجیٹل ہنر سکھا کر بااختیار بنادیا گیا
جماعت اسلامی نوجوانوں کو باعزت روزگار حاصل کرسکنے کیلئے تعلیم کے ساتھ ہنر سے بھی لیس کر رہی ہے،عنایت اللہ خان
منگل 3 جون 2025 04:10
(جاری ہے)
عنایت اللہ خان نے کہا کہ "بنو قابل" پروگرام جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمن کا ایک وژن ہے، جس کے تحت خیبرپختونخوا میں 10000اور ملاکنڈ ڈویژن میں 1200نوجوانوں کو عملی ہنر سکھایا گیا۔
ان کورسز کے ذریعے سوات کے 401طلبا وطالبات کو بھی ہنر سکھائے گئے ہیں اور آج کئی نوجوان، بالخصوص لڑکیاں، تعلیم کے ساتھ ساتھ گھر بیٹھے آن لائن روزگار حاصل کر کے اپنے خاندان کی کفالت میں حصہ لے رہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی صرف تقریروں اور نعروں تک محدود نہیں بلکہ نوجوانوں کو باعمل، باہنر اور خودمختار بنانے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے، تاکہ وہ ملک سے باہر روزگار کے لیے جانے پر مجبور نہ ہوں۔ عنایت اللہ خان نے تقریب سے خطاب میں اعلان کیا کہ 14 اگست کو "بنو قابل 2" پروگرام کا آغاز کیا جائے گا، جس میں ہزاروں لڑکے اور لڑکیاں شرکت کریں گے، اورجون کے مہینے میں ایک بڑا کانووکیشن بھی منعقد ہوگا۔ اس موقع پر مقررین نے الخدمت فانڈیشن کی خدمات کو سراہا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ نوجوانوں کو باہنر اور خود کفیل بنانے کے اس سفر کو مزید وسعت دی جائے گی۔ تقریب میں کورس مکمل کرنے والے طلبا وطالبات نے بھی اپنے تجربات شرکا کے ساتھ شیئر کیا۔
مزید قومی خبریں
-
آئین کے تحت حاصل اختیار کو احتجاج میں خم ٹھونک کر استعمال کروں گا، علی امین گنڈاپور
-
عیدالاضحی، قسائی نخرے دکھانے لگے، نرخ بڑھا دیئے، اناڑی بھی میدان میں اتر آئے
-
اسرائیل دنیا کا سب سے بڑا قاتل ہے،ثروت اعجاز قادری
-
ریل اور روڈ کے ذریعے وسطی ایشیائی ممالک اور یورپ و روس تک رسائی گیم چینجز ہے، وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کی قزاخستان کے سفیر یرزہان کستافن سے گفتگو
-
جعلی حکومت نے بغض عمران خان میں ملک میں اندھیر نگری چوپٹ راج قائم کر رکھا ہے، بیرسٹر سیف
-
بے روزگاری کے خاتمے کے لیے صنعتی شعبے کی ترقی نہایت ضروری ہے،وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا
-
خطے کا مستقل امن کشمیر کا مسئلہ حل کرنے سے جڑا ہوا ہی: راجہ پرویز اشرف
-
حج مساوات انسانی کا عظیم مظہرہے:شیخ الاسلام ڈاکٹرطاہرالقادری
-
وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی سے سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان اور وزیر مملکت ملک رشید احمد خان کی ملاقات
-
پاکستان کو اسوقت سیاسی استحکام ،قومی اتفاق رائے کی اشد ضرورت ہے‘آصف علی زرداری
-
کردار سنوارنا آسان نہیں، محنت طلب کام ہے، علامہ الیاس قادری
-
پاکستان کو ایک سبز انقلاب کی ضرورت ہے،بلاول بھٹوزرداری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.