Live Updates

11 مئی کو چمکنی میں خودکش حملہ آورکا ٹارگٹ مذہبی شخصیت تھی‘ آئی جی کے پی

2 پولیس اہلکاروں نے اپنی شہادت دے کر حملہ آور کو مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیا‘نجی ٹی وی سے گفتگو

منگل 3 جون 2025 17:46

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2025ء) آئی جی خیبرپختونخوا پولیس ذوالفقارحمید کا کہنا ہے کہ یوم تشکر کے بعد چمکنی میں 11 مئی کو خودکش حملہ آورکا ٹارگٹ مذہبی شخصیت تھی۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی کے پی کے نے کہا کہ پولیس نے خودکش حملہ آور کو ہدف تک پہنچنے سے قبل ہلاک کیا، 2 پولیس اہلکاروں نے اپنی شہادت دے کر حملہ آور کو مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کو شکست دینے اور یوم تشکر کے بعد اسپانسرڈ دہشتگرد نے پشاور میں ایک مذہبی شخصیت کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی۔ آئی جی کے مطابق خودکش حملہ اور نے ہدف تک پہنچنے سے قبل خود کو بلاسٹ کیا جس سے 2 پولیس اہلکار شہید ہوئے۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پولیس کو فوری 16 ارب روپے کی ضرورت ہے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات