Live Updates

وزیراعلیٰ سندھ کی بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف کامیابی کارروائیوں پر سیکورٹی فورسز کو مبارکباد

منگل 3 جون 2025 14:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2025ء) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سیکورٹی فورسز کو مبارکباد دی ہے۔

(جاری ہے)

جاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعلی سندھ نے کہا ہے کہ مچ اور قلات میں 7 دہشت گردوں کی ہلاکت پر پاک فوج کو سلام پیش کرتا ہوں،بھارتی ایما پر سرگرام دہشت گرد جہنم واصل ہوئے۔انہوں نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے قوم متحد ہے،سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا،دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کا کردار قابل فخر ہے۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات