Live Updates

بھکر ،سول ڈیفنس کی پٹرولیم کے غیر قانونی کاروبار کرنے اور غیر قانونی ایل پی جی فلنگ میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کاروائی

منگل 3 جون 2025 17:20

بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2025ء) ڈائریکٹر سول ڈیفنس پنجاب اور ڈپٹی کمشنر و کنٹرولر سول ڈیفینس بھکر محمد اشرف کی ہدایت کی روشنی میں حسن عمران خان انچارج سول ڈیفنس بھکر نے غیر قانونی ڈیزل پٹرول کا کاروبار کرنے اور غیر قانونی ایل پی جی ری فیلنگ میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کرتے 285/286 کے تحت استغاثہ جات بنا کر متعلقہ تھانہ جات میں ایف آئی آر کے لیے جمع کروائے ۔

(جاری ہے)

سول ڈیفنس آفیسر بھکر نے مزید بتایا کہ غیر قانونی ایل پی جی اور ڈیزل پٹرول کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کارروائیاں جاری ہیں ۔\378

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات