
حالیہ مہم کے دوران 4 کروڑ 50 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے ، وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال
منگل 3 جون 2025 17:20
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ والدین اپنے بچوں کے دشمن نہ بنیں کیونکہ دنیا اور آخرت میں ہم جوابدہ ہیں،یہ ملک ہمارا ہے اور یہ بچے ہماری سب سے بڑی ذمہ داری ہیں، کینسر کا علاج ممکن ہے لیکن پولیو اب بھی لاعلاج بیماری ہے۔
انہوں نے کہا کہ منفی سوچ کو دل سے نکالیں اور اپنے بچوں کو اس مہلک مرض سے بچائیں،وقت آ پہنچا ہے کہ ہم اپنی پالیسی میں خاطرخواہ اور نمایاں تبدیلی کریں، معاشرے کے تمام طبقات کو اس مہم کا حصہ بنانا ناگزیر ہے،دنیا کی نظریں ہم پر ہیں اور ہمیں اس بیماری کو ہمیشہ کے لئے ختم کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ دنیا میں اب صرف دو ممالک باقی ہیں جہاں پولیو وائرس اب بھی موجود ہے،افغانستان میں وسیع پیمانے پر مہمات جاری ہیں،افغانستان میں طالبان کی حکومت بڑے موثر انداز میں پولیو مہمات کا انعقاد کر رہی ہے،میری خواہش ہے کہ ہم دونوں ممالک ایک ہی وقت میں پولیو سے پاک ممالک بن جائیں،اگر ہم ایک قوم کے طور پر بھارت کو شکست دے سکتے ہیں تو پولیو کو بھی شکست دے سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر فلسطین جنگ کی حالت میں ہونے کے باوجود پولیو سے پاک ہے تو ہم کس چیز کا انتظار کر رہے ہیں؟ ۔اجلاس میں وزیراعظم کی فوکل پرسن برائے انسداد پولیو عائشہ رضا فاروق سمیت سپیشل سیکرٹری ہیلتھ، ایڈیشنل سیکرٹری ہیلتھ، نیشنل کوآرڈینیٹر پولیو، ڈبلیو ایچ او، یونیسیف اور دیگر سٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔مزید قومی خبریں
-
گورنر فیصل کریم کنڈی کا یوم شہداء پولیس کے موقع پر پشاور پولیس لائن کا دورہ
-
طبی عملے کو صرف تین ہفتوں کی چھٹی ملے گی‘خواجہ سلمان رفیق
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت اہم اجلاس
-
مسجد الاقصی کی بے حرمتی مسلمانوں کے مذہبی جذبات بھڑکانے کی سازش ہے‘ طاہر اشرفی
-
شہداء کا خون ہماری ریاست کی سب سے مضبوط اینٹ ہے، کبھی فراموش نہیں کریں گے‘ مریم نواز شریف
-
وزیر اعلیٰ نے تعیناتیوں کے لئے پولیس افسروں کے انٹرویوز کئے
-
عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کا فوری نوٹس لے ، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی
-
کشمیری عوام کو حق خود ارادیت دیا جائے، وادی سے بھارتی قبضہ ختم کروانے میں عالمی برادری اپنا کردار ادا کرے، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی
-
گست کو پاکستان کی تاریخ کا س ب سے کنسرٹ منعقد ہوگا ،سعید غنی
-
خواتین معاشرتی و ملکی ترقی میں برابر کی شراکتدار ہیں، فیصل کنڈی
-
گورنر خیبرپختونخوا کا یوم شہداء پولیس کے موقع پر پشاور پولیس لائن کادورہ، شہدائے پولیس کی یادگار پر حاضری دی
-
ہمارا مقابلہ ایسے دہشت گردوں سے ہے جنہوں نے سپرپاورز کو ہرایا، علی امین گنڈاپور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.