بلوچستان اسمبلی سے اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا نام بے نظیر بھٹو شہید رکھنے کی قرار داد کی منظوری لائق تحسین اقدام ہے ، نیئر بخاری

منگل 3 جون 2025 17:53

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2025ء)سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز سید نیئر حسین بخاری نے کہاہے کہ بلوچستان اسمبلی سے اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا نام بے نظیر بھٹو شہید انٹرنیشنل ائیرپورٹ رکھنے کی قرار داد کی منظوری لائق تحسین اقدام ہے ۔ اپنے بیان میں نیئر بخاری نے قرارداد کی منظوری پر وزیر اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی اور اراکین بلوچستان اسمبلی کا شکریہ ادا کیا ۔

(جاری ہے)

نیئر بخاری نے کہاکہ قرارداد منظوری بے مثال لیڈر بے نظیر بھٹو شہید کی قومی خدمات پر خراج عقیدت ہے۔ انہوںنے کہاکہ قومی لیڈر نظیر بھٹو شہید کے نام سے اسلام آباد ایئرپورٹ ملکی اور بیرونی سطح پر ملک کی مثبت پہچان ہوگا ۔ انہوںنے کہاکہ 2008 میں اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ کو بے نظیر بھٹو شہید انٹرنیشنل ائیرپورٹ نام سے منسوب کیا گیا ۔ نیئر بخاری نے کہاکہ وفاقی حکومت سندھ اور بلوچستان کی اسمبلیوں سے منظور قراردادوں پر عمل کرکے ائیر پورٹ قومی لیڈر بے نظیر بھٹو شہید کے نام سے بحال کرے ۔