نواب علی مرتضیٰ خانجی کی جوناگڑھی نوجوانوں کی یومِ تشکر یوتھ ریلی میں شرکت

منگل 3 جون 2025 19:32

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2025ء) پرائم منسٹر یوتھ پروگرام سندھ کے تحت مزارِ قائد پر منعقدہ ''یومِ تشکر یوتھ ریلی'' میں نواب آف جوناگڑھ علی مرتضیٰ خانجی کی قیادت اور سرپرستی میں جوناگڑھ اسٹیٹ مسلم فیڈریشن کے نمائندہ وفد نے بھرپور شرکت کی۔ وفد میں فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل قاضی مصطفی، مرکزی عہدیداران، ورکنگ کمیٹی ممبران فائز تھیم،راشد عرب،صمد میر، جوناگڑھ ہاؤس رابطہ کمیٹی اور جوناگڑھی نوجوانوں کی بڑی تعداد شامل تھی۔

اس موقع پر یوتھ کوآرڈینیر سندھ پرائم منسٹر فہاد شفیق نے معزز مہمانوں کا پُرتپاک استقبال کیا۔مرکزی عہدیداران یوسف شیخ، عامرالامین عرب، سعید کھوکھر، ایاز منشی، عمران مہر، اعجاز زہری، محمد وسیم، جنید شیخ، جوناگڑھ ہاؤس رابطہ کمیٹی کنوینئر امین خان لودھی، ممبر اسمعیل جونیجو،محمد حسیب اور ورکنگ کمیٹی کے دیگر فعال ممبران اور پاک سپاہی فیڈریشن کے نائب صدر جاوید شیخ بھی اس ریلی میں شریک تھے۔

(جاری ہے)

ریلی کے دوران نواب علی مرتضیٰ خانجی اور قاضی مصطفی نے اپنے الگ الگ پیغامات میں افواجِ پاکستان اور سپہ سالار فیلڈ مارشل عاصم منیر کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا۔افواجِ پاکستان نے جس جرأت و بہادری سے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا، وہ پوری قوم کے لیے باعثِ افتخار ہے۔ ہم پُرامید ہیں کہ یہی جنگی برتری ان شاء اللہ ریاست جوناگڑھ اور کشمیر کی آزادی کے لیے بھی فیصلہ کن کردار ادا کرے گی۔ریلی میں شریک نوجوانوں نے قومی پرچم تھامے، حب الوطنی کے نعرے لگاتے ہوئے اپنی یکجہتی اور قومی جوش و جذبے کا عملی مظاہرہ کیا۔یہ ریلی پاکستان سے محبت، افواجِ پاکستان سے وفاداری، اور ریاستِ جوناگڑھ کے تاریخی مؤقف کی بھرپور ترجمان بنی۔