حکمران اہل بلوچستان کوجائزحقوق,عزت واحترام دینے کیلئے تیارنہیں ، مولانا ہدایت الرحمن بلوچ

منگل 3 جون 2025 21:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جون2025ء) امیرجماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولاناہدایت الرحمان بلوچ نے کہا کہ اسلام آبادکے حکمران اہل بلوچستان کوجائزحقوق،عزت واحترام دینے کیلئے تیارنہیں ۔مسلط حکمرانوں مقتدرقوتوں کی وجہ سے بلوچستان کے حالات خراب ہیں مقتدرقوتوں کے بلائے گیے جرگے میں بلوچستان کی حقیقی نمائندگی نہیں تھی اسی طرح اسمبلی کی حالت ہے۔

ہم نے حقوق کے حصول ناانصافی ظلم وجبرجبری گمشدگی لاشوں کی برآمدگی بارڈربندش کے خلاف اسلام آبادکی طرف لانگ مارچ کی تیاریاں شروع کردیاہے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے جماعت اسلامی بلوچستان کے سیاسی کمیٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیااجلاس میں سیاسی کمیٹی کے صدرنائب امیرزاہداختربلوچ,مرتضی خان کاکڑامیرضلع کوئٹہ عبدالنعیم رندصابرصالح پانیزئی ایڈوکیٹ مولاناعبدالناصرنقیب اللہ اخوانی عبدالولی خان شاکراعجازمحبوب احمدشاہ نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں حق دوبلوچستان مہم کی اب تک کی رپورٹ پیش کی گئی اور آئندہ لائحہ عمل اسلام آباد لانگ مارچ کوئٹہ میں ایک لاکھ افرادکادھرناسمیت اضلاع میں احتجاجی تحریک جلسے مظاہرے کانفرنسزکے حوالے سے مشاورت واہم فیصلے کیے گیے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مولاناہدایت الرحمان ودیگرذمہ داران نے کہا کہ صوبائی ذمہ داران امرا اضلاع وضلعی قیادت حق دوبلوچستان مہم,اسلام آبادلانگ مارچ کوئٹہ دھرنادمیت صوبہ بھرمیں مہم کی کامیابی کیلئے منظم جدوجہدتیزکریں ہم بلوچستان کے مظلوم عوام نوجوانوں خواتین سمیت ہرمظلوم کوحقوق دلائیں گے عوام کی امیدیں جماعت اسلامی سے وابستہ ہیں جماعت اسلامی کے قائدین کادامن ہرقسم کی کرپشن سے پاک ہے اسٹبلشمنٹ وحکومتی بدعنوامنی کی وجہ سے منشیات بدعنوانی عام ظلم ناانصافی کابازارگرم ہے شہری محفوظ ہیں نہ دیہات شاہراہ محفوظ ہیں نہ سکول کے بچے محفوظ ہیں بدی ظلم ناانصافی منظم اندازمیں میں جاری ہیں۔

ان حالات خاموشی جرم ومجرمین اورظالموں کومددوتعاون فراہم کرنے کے مترادف ہیں۔اگرہم نے ظلم ناانصافی بدعنوانی کے خلاف جدوجہدمنظم وتیزنہیں کیاتوحالات مزیدخراب ہوں گے ہم محوظ ہوں گے نہ ہمارے وسائل جان ومال محفوظ ہوں گے منظم اندازمیں بلوچستان کے وسائل معدنیات پرقبضے کی سازش ہورہی ہیں بلوچستان گوادرکے نام پرسی پیک بنایاگیاہے دیگرعلاقوں میں سی پیک کے نام پربڑے بڑے میگاپراجیکٹس مکمل ہوگیے موٹروے سفرکی جدیدسہولیات ترقیاتی پراجیکٹس مکمل مگربلوچستان ان کے ثمرات سے یاتومحروم یاپھرچیک پوسٹ تھانے چوکیاں بنائی گئی ہیں اہل بلوچستان کوترقی وخوشحالی سے محروم کرکے نفرتوں تعصب احساس محرومی میں اضافہ کردیاگیاہے دوسری جانب اسی محرومی کے خلاف جمہوری احتجاج کوجرم بنادیاگیاہے بلوچستان کوقیدخانہ اورعوام کوقیدی بنادیے گیے ہیں بلوچستان کے عوام کوحقوق ترقی عزت احترام روزگارتجارت سے محرومی کے خلاف ہم نے حق دوبلوچستان مہم شروع کردیاہے اسلام آبادکی طرف لانگ مارچ اورکوئٹہ میں ایک لاکھ افرادکادھرنابھی دیں گے۔